آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دلی مبارکباد

آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دلی مبارکباد

یومِ تاسیس کشمیری عوام کی آزادی، خودمختاری اور عزم و استقامت کی علامت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

24 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب کشمیری عوام نے ظلم و جبر کے خلاف علمِ آزادی بلند کیا، میر سرفراز بگٹی

کشمیری عوام نے اس دن اپنی آزاد حکومت کی بنیاد رکھی جو آج بھی جدوجہدِ آزادی کی مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، میر سرفراز بگٹی

پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ کے سنہری ابواب میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے عوام اور حکومت کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

یومِ تاسیس آزاد کشمیر ہمیں اتحاد، استقامت اور قربانی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

یہی جذبہ آج بھی مظلوم کشمیریوں کی امید کا سرچشمہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی