دیوالی کی تقریب گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں ارکان کراچی پریس کلب ان کے بچوں سمیت ھندو برادری کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی

دیوالی کی تقریب گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں ارکان کراچی پریس کلب ان کے بچوں سمیت ھندو برادری کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی اور مٹھائی بھی کھلائی گئی ۔دیوالی کی تقریب میں شریک رہنمائوں لچھمن سنگھ،شمس کیریو ۔طاہر حسن خان، ڈاکٹر نیل کنتھ، پرشوتم رامانی، درشن سچدیو،رمیش راجا، سیما میھشوری، خالدہ زلف، سھیل سانگی، قاضی
آصف، راشد پھنور، فخر امام اور دیگر نے کہا کہ یہ تہوار پیار محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے ۔ اس طرح کے تہوار منا کر خوشیاں بانٹنے چاہئے ۔