سندھ حکومت کی جانب سے غریب مستحق فنکاروں اداکاروں ادیبوں شاعروں کیلئے بنائے گئے نئے انڈومنٹ بورڈ کا پہلا اجلاس،

سندھ حکومت کی جانب سے غریب مستحق فنکاروں اداکاروں ادیبوں شاعروں کیلئے بنائے گئے نئے انڈومنٹ بورڈ کا پہلا اجلاس،
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،
اجلاس میں بورڈ میمبران کی شرکت مالی مدد کیلئے درخواستوں پر مدد کی منظوری دی گئی،
اجلاس میں سیکریٹری کلچر خیر محمد کلوڑ ، احمد شاہ، مہتاب اکبر راشدی، نورالہدی شاہ، ڈی جی کلچر حبیب اللہ میمن کی شرکت،
معروف سنگر صنم ماروی، رجب فقیر، معروف اداکار احسن خان، ایوب کھوسو، سید امجد علی شاہ، یوسف بشیر، ممتاز بخاری، نور چاکرانی،عرفان سموں کی شرکت
بورڈ میمبران نے مستحق فنکاروں آرٹسٹوں شاعروں ادیبوں کے کیسز میں مالی مدد کی منظوری دی،
بورڈ میمبران کی جانب سے تمام مستحقین کیلئے نظام کو مزید شفاف اور بہتر بنانے پر تجاویز دی گئی،
انڈومنٹ بورڈ میمبران کا آج پہلا اجلاس منعقد ہوا ہے 600 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی جن میں جانچ پڑتال کے بعد مستحقین کی مدد کیلئے میمبران نے تجاویز دی، سید ذوالفقار علی شاہ صوبائی وزیر
تمام میمبران کی جانب سے مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی پیش کی گئی، سید ذوالفقار علی شاہ
ہر شعبے کے نمائندہ میمبران موجود ہیں جنہوں نے اس عمل کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، سید ذوالفقار علی شاہ
مستحقین تک ان کا حق پہچانے کیلئے ہم اس عمل میں مزید بہتریاں لائیں گے، سید ذوالفقار علی شاہ
آرٹسٹ ہمارا سرمایہ ہیں سندھ حکومت ان کی مکمل مدد کرے گی، سید ذوالفقار علی شاہ
#syedzulfiqaralishah