ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام کی دعوت پر ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام کی دعوت پر ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے مارکیٹ ایریاز میں نو پارکنگ، ڈبل پارکنگ، ٹھیلا پھتارہ اور انکروچمنٹ جیسے مسائل پیش کیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے وفد کو فیس لیس / ای ٹکٹنگ سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام مکمل طور پر شفاف، غیر جانب دار اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس میں کسی قسم کی رعایت یا مداخلت کی گنجائش نہیں ہوگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے تمام کراچی سے آئے ہوئے الیکٹرانک مارکیٹ نمائندگان کے مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے تاکہ مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔
مارکیٹ نمائندگان نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا شکریہ ادا کیا اور اس جدید نظام کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
#KarachiTrafficPolice #SindhPolice #ETicketing #FacelessSystem #TrafficManagement #KarachiMarkets #PublicService #DigitalTransformation #RoadDiscipline #CommunityEngagement