پاک سعودی معاہدوں سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ھوگا۔ سید امان شاہ
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں نئی مثبت پیشرفت ھوگی۔ صوبائی کنوینئر اے پی پی بلوچستان
نئے معاہدوں سے پاک سعودی دوستی مذید مستحکم ھوگی۔ تجارت میں اضافہ ھوگا۔
کراچی/کوئٹہ (پ ر) عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی کنوینر بلوچستان سید امان شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ ملاقاتوں، اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں اور اہم معاہدوں کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعاون کے متعدد شعبوں میں پیشرفت پاکستان کے لیے معاشی، تزویراتی (اسٹریٹیجک) اور سماجی ترقی کے امکانات کو روشن کر رہی ہے۔سید امان شاہ نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں توانائی، معدنیات، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ خصوصی طور پر ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر منصوبے اور نیشنل آئل ریفائنری پراجیکٹ پر پیش رفت متوقع ہے، جس سے پاکستان کی صنعتی ترقی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے پاکستان کو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جبکہ قابل تجدید توانائی (ری نیو ایبل انرجی) کے منصوبے بھی مستقبل میں پاکستان کو سستی اور پائیدار بجلی فراہم کریں گے۔عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی کنوینر بلوچستان سید امان شاہدونوں ممالک کے مابین لیبر معاہدوں کی تجدید سے سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کے لیے ویزہ، رہائش، سفری اور طبی سہولیات بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے، جو عوامی سطح پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔سید امان شاہ نے کہا کہ باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے ٹیرف میں نرمی، تجارتی راہداریوں اور مشترکہ تجارتی کمیشن کی تشکیل پر پیش رفت جاری ہے، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کو نیا بازار میسر آئے گا۔دفاعی تربیت، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی کنوینر بلوچستان سید امان شاہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کے اقتصادی استحکام اور خود انحصاری کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے اور کہا کہ سعودی عرب ہمارا قابلِ اعتماد برادر ملک ہے، جس کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
جاری کردہ
صوبائی ترجمان عوام پاکستان پارٹی۔ بلوچستان























