انیس حیدر کو پی ایف یو جے کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں ۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان
ڈاکٹر سعدیہ کمال کی خدمات صحافت کے لئے قابل تعریف ہیں ۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان
کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ اور روح رواں میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان (ستارہ امتیاز) نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی (ایف ای سی) کے اجلاس میں سینئر صحافی انیس حیدر کو فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی. ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ انیس حیدر بہت قابل اور فرض شناس صحافی ہیں اور فیڈریشن میں اس منصب کے اہل ہیں ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے صحافی برادری کو یقینا فائدہ ہو گا۔ صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کی سربراہی میں فیڈریشن بہت اچھے طریقہ سے کام کر رہی ہیں جو قابل ستائش ہے۔ میری پہچان پاکستان کے انچارج مرکزی کمیٹی نہال صدیقی, مرکزی میڈیا سیل کے رضوان فكری اور نعیم اصطفے نمک والا نے بھی انیس حیدر کو مبارک باد دی۔
جاری کردہ:
مرکزی میڈیا سیل
میری پہچان پاکستان























