آج میرے لیے فخر اور احساس کا دن ہے۔

آج میرے لیے فخر اور احساس کا دن ہے۔
ورلڈ بینک سے منسلک ایک معتبر این جی او کی نمائندہ نے مجھ سے ملاقات کی اور باقاعدہ چھ ماہ کے معاہدے کے تحت مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ میں کراچی سے حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے تمام اضلاع میں موجود TMCs (ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں) کی کارکردگی پر ایک تفصیلی تحقیقی رپورٹ تیار کروں۔
اس رپورٹ میں شامل ہوگا:
✅ ہر ضلع میں کتنی TMCs موجود ہیں
✅ ہر TMC کے ملازمین، چیئرمین، میونسپل کمشنر اور بیوروکریسی کا کردار
✅ بجٹ کی آمد و خرچ کا تجزیہ
✅ سڑکوں، سیوریج، میٹھے پانی، کچرے کے نظام اور پبلک پلیسز کا جائزہ
✅ عوامی تاثرات اور فیلڈ وزٹس کی روشنی میں اصل کارکردگی
✅ ممکنہ کرپشن یا ناکامیوں کی نشاندہی
✅ بہترین ماڈلز کی نشاندہی عالمی معیار کے مطابق
میں نے باضابطہ طور پر اس اہم کام کا آج سے آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مجھے فیلڈ میں جا کر عوامی مشاہدات، انٹرویوز، سرکاری ریکارڈز اور گراس روٹ لیول سے ڈیٹا اکٹھا کرنا ہوگا۔
یہ میرے لیے صرف ایک پروفیشنل پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری ہے، جس کے ذریعے میں شہر اور ریاست کی مقامی حکومتوں کی اصل تصویر دنیا کے سامنے لا سکوں گا۔
الحمدللہ، اللہ نے مجھے یہ موقع میرے قلم، مشاہدے اور بولنے کے اعتماد کے ذریعے عطا کیا، اور میں دعاگو ہوں کہ میں اسے دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کر سکوں۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ 🙏
عامر پٹھان سوشل ورکر کراچی
03018377793