یوسف رضا گیلانی نے خورشید شاہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی


کراچی: چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
یوسف رضا گیلانی نے خورشید شاہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔