فردوس جمال کو انکے کام کے بجائے متنازع بیانات کی وجہ سے انٹرویوز میں بلایا جاتا ہے: فائزہ حسن
انہوں نے کہا کہ چاہیے فردوس جمال ہوں یا ناصر ادیب انہیں انٹرویوز میں دوسروں، ساتھی فنکاروں کی زندگیوں پر تبصرہ کرنے کے بجائے تخلیقی امور پر گفتگو کرنی چاہیے۔
فائزہ حسن پاکستانی ٹی وی اور فلموں کا جانا پہچانا نام ہیں، جو برطانیہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں تاہم کام کے سلسلے میں پاکستان آتی رہتی ہیں۔























