متحدہ عرب امارات کے محقق سعید مصباح الکتبی نے ایک ادبی فیسٹیول کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا کہ ان کی چار بیویاں اور 100 سے زائد بچے ہیں۔ یہ بات سن کر حاضرین حیرت زدہ رہ گئے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے بچے احترام، خاندانی ذمہ داری اور اپنے آباؤ اجداد کی روایات سیکھیں تاکہ نئی نسل اپنی اقدار سے جڑی رہے۔
فیسٹیول میں ان کا یہ مختصر خطاب سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا ہے اور اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے۔
https://x.com/Sharjahnews/status/1970041588844761114?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1970041588844761114%7Ctwgr%5E4f3bff2106e19559b4961a38112b92db24fbf7e5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1512801























