ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نیلا داغ نمایاں ہونے لگا، صحت سے متعلق خدشات نے جنم لے لیا

ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نیلا داغ نمایاں ہونے لگا، صحت سے متعلق خدشات نے جنم لے لیا

===================

==================

79 سالہ صدر کے ہاتھ پر یہ سیاہ داغ گزشتہ چند مہینوں سے وقفے وقفے سے نظر آ رہا ہے، کئی مواقع پر ٹرمپ نے اسے میک اپ کے ذریعے چھپایا بھی ہے۔

حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ جب رپورٹرز سے گفتگو کر رہے تھے تو اکثر اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ کے اوپر رکھ کر اسے ڈھانپنے کی کوشش کرتے رہے

==================================

================

اس سے قبل ہفتے کے روز انہیں ہاتھ پر میک اپ لگائے دیکھا گیا تھا، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ بار بار ابھرنے والے اس داغ کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ داغ اس وقت بھی نمایاں تھا جب ٹرمپ نے اوول آفس میں جنوبی کوریا کے صدر کا خیر مقدم کیا تھا۔

===================

Courtesy jang news urdu