
رکن سندھ اسمبلی و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندھ آڈوانی پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ اقلیت، ضلع ٹنڈو محمد خان کی سیکریٹری اطلاعت ریاض شیر مسیحی کی رہائش گاہ أمد۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ٹنڈو محمد خان سید اعجاز حسین شاہ بخاری بھی ہمراہ تھے۔





سیٹھ کشو مل ڈونگرانی، سریش کمار آلووانی، جنرل سیکریٹری پیپلز ہاری کمیٹی حیدرآباد ایڈوکیٹ دیدار حسین سولنگی اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔
ریاض شیر مسیحی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر کرسمس کی مناسبت سے کیک کٹنگ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی، سید اعجاز حسین شاہ بخاری اور دیگر معززین نے ریاض شیر مسیحی کے ہمراہ کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
میزبان کی جانب سے تمام مہمانوں کو ثقافتی تحائف بھی پیش کیے گئے۔


























