رانا ثناءاللّٰہ کے گھر پر حملے کا کیس، 75 ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں
فیصلہ فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سنایا ہے، اس دوران عدالت کے اندر اور باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔
عدالت نے 9 مئی کو رانا ثناء اللّٰہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں سنائیں ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق تھانہ سمن آباد میں درج مقدمے میں 59 ملزمان کو 10، 10سال قید کی سزائیں جبکہ 34 بری کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری اور زین قریشی کو بری کر دیا گیا ہے۔
=============
For more news www.jeeveypakistan.com
=========================
مقدمے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور 88 کارکنوں سمیت 109 ملزمان کا ٹرائل ہو چکا ہے۔
تھانہ سمن آباد میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیش، محمد خان، فرخندہ کوکب، محمد احمد چٹھہ اور کنول شوزب شامل ہیں
==============

==========================
9 مئی کو رانا ثناءاللّٰہ کے گھر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کیا گیا تھا۔
ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
===============
Courtesy jang news























