توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایوان میں چوہا گھوم رہا ہے: کامران مرتضیٰ

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایوان میں چوہا گھوم رہا ہے۔
جس پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ یہ چوہا ہے یا چوہیا ہے جس پر خوب قہقہے لگ گئے
اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ ایوان کا ماحول کتنا خوشگوار ہے۔

============================

For more news visit www.jeeveypakistan.com

================ =========

==================

واضح رہے کہ سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے۔ بل وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایوان میں پیش کیا۔
اپوزیشن نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ کی انسداد دہشت گردی ترمیمی بل میں ترمیم مسترد کر دی گئی۔