
(آسٹریا ویانا محمد عامر صدیق )— پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام “یوم آزادی اور ہماری ذمے داریاں” کے عنوان سے ایک خصوصی ویبنار منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کی نظامت فورم کے جنرل سیکرٹری شیخ اعجاز افضل نے کی، جبکہ صدارت مرکزی چیئرمین چوہدری نورالحسن گجر اور قائم مقام صدر عاصم صدیقی نے انجام دی۔

اس موقع پر فورم کے عہدیداران نے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور وطنِ عزیز کے عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفاعِ وطن میں افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور اوورسیز پاکستانی ہر محاذ پر اپنے وطن کی سلامتی اور ترقی کے لیے تیار ہیں۔

ویبنار میں صدر ڈاکٹر عبدالرحمن ، محمد عامر صدیق، عاطف خان تنولی ، رضوان بخاری ، کوثر جاوید ، محمد عمران۔ عارف محمود ، محمد تنویر ، حافظ عرفان کٹھانہ ، شوکت گورایہ ، مزمل آحمد ، سمیت دیگر مقررین نے تاریخی پس منظر، صحافت کے کردار، اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی ذمہ داریاں اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعا پر ہوا۔























