مصر: اسپتال میں ڈاکٹروں نے معدے سے موبائل فون نکال لیا

مصر کے شہر الغردقہ کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے ذریعے ایک مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا، جو اس نے غلطی سے نگل لیا تھا۔

ریڈ سی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، مریض کو شدید پیٹ درد، مسلسل قے اور کمزوری کی حالت میں اسپتال لایا گیا۔ اسکین کے دوران معدے میں ایک بھاری چیز نظر آئی، جو بعد میں چھوٹے سائز کے موبائل فون کے طور پر سامنے آئی۔