موت کسی بھی وقت اور کہیں بھی آ سکتی ہے، اور اسے روکنا آج تک ممکن نہیں ہو سکا۔ تاہم، دنیا میں ایک ایسا منفرد مقام بھی ہے جہاں حکومت نے موت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یہ جگہ ناروے کے جزیرے لونگیئربین (Longyearbyen) ہے، جو سوالبارڈ (Svalbard) کے آرکٹک علاقے میں واقع ہے۔ یہاں موت کے بعد دفن کرنے پر مکمل پابندی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ شدید سرد موسم کی وجہ سے زمین میں دفن کی گئی لاشیں گلنے سڑنے کی بجائے دہائیوں تک برف میں جمی رہتی ہیں۔
1930 کی دہائی میں کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہاں دفن لاشوں میں وائرس زندہ رہ سکتے ہیں جو دوبارہ انسانوں کو بیمار کر سکتے ہیں۔
اسی بنا پر 1950 کی دہائی میں قانون بنایا گیا کہ لونگیئربین میں کسی کی قبر نہیں ہو سکتی، اور اگر کوئی شدید بیمار یا مرنے کے قریب ہو تو اسے ناروے کے مین لینڈ یا کسی اور جگہ منتقل کرنا ضروری ہے۔
یہ علاقہ اس لحاظ سے بھی خاص ہے کہ یہاں سورج چھ ماہ کے لیے غائب رہتا ہے اور باقی چھ ماہ تک غروب نہیں ہوتا۔


























