نیوزی لینڈ کا قدیم پرندہ “موا” دوبارہ زندہ کرنے کی سائنسی کوششیں

تقریباً 600 سال قبل نیوزی لینڈ میں دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد پرندہ، موا (moa)، پایا جاتا تھا۔ یہ پرندہ 12 فٹ لمبا اور 250 کلوگرام وزنی ہوتا تھا۔ جب انسانوں نے اس خطے میں قدم رکھا، تو اس نے موا کا وسیع پیمانے پر شکار کیا جس کی وجہ سے یہ حیرت انگیز پرندہ بالآخر ناپید ہو گیا۔

فیمس فلم سیریز “لارڈ آف رنگز” کے ہدایت کار اور نیوزی لینڈ کے باشندے سر پیٹر جیکسن موا کے بڑے مداح ہیں اور ان کے پاس موا کے متعدد فوسلز کا مجموعہ موجود ہے۔

اب ان کی مالی معاونت سے ایک امریکی کمپنی “Colossal Biosciences” کے سائنسدان موا کے فوسلز میں محفوظ ڈی این اے کی مدد سے اس نایاب پرندے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں۔

ممکن ہے کہ آنے والے پانچ سالوں میں سائنسی ترقی کی بدولت یہ قدیم مخلوق زمین پر دوبارہ دیکھنے کو ملے۔