بے نظیر بھٹو کو کس نے قتل کیا؟ سہیل وڑائچ نے پہلی بار نام بتا دیا۔


بے نظیر بھٹو کو کس نے قتل کیا؟ سہیل وڑائچ نے پہلی بار نام بتا دیا۔

بے نظیر بھٹو کو کس نے قتل کیا؟ سہیل وڑائچ نے پہلی بار نام بتا دیا۔
Benazir Bhutto ko kis ne Maara tha ? Sohail Warraich ne Naam Pehli baar bata diya

بینظیر بھٹو کے قاتل کون؟ صحافی سہیل وڑائچ نے پہلی بار نام بتا دیا

لاہور: معروف صحافی اور مصنف سہیل وڑائچ نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا قتل طالبان نے کیا تھا، لیکن اس میں ملٹری انٹیلیجنس کے عناصر بھی ملوث تھے۔

سہیل وڑائچ نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ “قاتل طاقتور ہے، اور پاکستانی ریاست، پولیس، اور عدالتی نظام اسے سزا دینے میں ناکام رہے ہیں۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو امریکی ڈرون حملوں میں مارا گیا، نہ کہ پاکستانی ریاست یا پیپلز پارٹی نے انصاف دلایا۔

انہوں نے یونائیٹڈ نیشنز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سیکورٹی کی ناکامیوں کو واضح کیا گیا تھا، لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ان کے مطابق، تمام ملوث افراد، چاہے وہ فوجی ہوں یا سول، کے خلاف مقدمات چلائے جانے چاہئیں تھے۔

سہیل وڑائچ نے پاکستان کی سیاسی تاریخ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت علی خان، ذوالفقار علی بھٹو، اور بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنرل ضیاء الحق اور دیگر فوجی حکمرانوں کی تصاویر لٹکے ہونے پر بھی سوال اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اپنے ماضی سے سبق نہیں سیکھے گا تو وہ ترقی نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ تاریخ کے ان سیاہ صفحات کو درست کرنے کی کوشش کریں۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کیا ہے، جہاں صارفین بینظیر بھٹو کے قتل کے معاملے میں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
=========================

نیو حب کینال منصوبہ مقررہ وقت سے قبل مکمل،

افتتاح سے قبل میئر کراچی کا افسران اور ماہرین کے ہمراہ کینال کا معائنہ دورہ،

میئر کراچی نے افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا،

کراچی( )کراچی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعمیر کیا جانے والا اہم اور طویل المدتی منصوبہ نیو حب کینال مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل شہر کے لیے ایک بڑی کامیابی اور تاریخی سنگ میل ہے، جو تقریباً بائیس سال بعد کراچی میں پانی کی فراہمی کا پہلا بڑا منصوبہ ہے۔افتتاح سے قبل میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے افسران اور ماہرین کے ہمراہ نیو حب کینال کا دورہ کیا اور مختلف سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام، کنسلٹنٹس اور منصوبے کی انجینئرنگ ٹیم بھی موجود تھی۔ معائنے کے بعد ماہرین نے منصوبے کو مکمل فعال اور محفوظ قرار دیا۔ اس موقع پر میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیو حب کینال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی غیر مصدقہ ویڈیوز اور تصاویر کو سختی سے مسترد کیا اور انہیں من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ بغیر تصدیق کے خبریں بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہیں وہ دراصل خود واٹر کارپوریشن کی جانب سے منصوبے کے مختلف مراحل کی دستاویزی ریکارڈنگ کے طور پر بنائی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کام میں خرابی ہوتی تو کیا ادارہ خود اس کی ویڈیوز بناتا؟ میئر کراچی نے کہا کہ حب کینال کا کام معیاری ہے، ویڈیو پرانی ہے اور ادارے کی اپنی بنائی ہوئی ہے۔ افتتاح سے قبل ٹیسٹنگ کا عمل ہر منصوبے کا لازمی جزو ہوتا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خرابی کو دور کر کے کام کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دو، دو کلومیٹر کے سیکشن بنا کر مرحلہ وار ٹیسٹنگ کرتے ہیں۔ پانی کا اپنا ایک فلو ہوتا ہے اور کنکریٹ کے کام میں مسائل کو تکنیکی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے اور ہم کل بھی ٹیسٹنگ کریں گے۔ اس نئے کینال کا افتتاح ہر صورت 13 اگست کو کیا جائے گا۔ دوسری جانب پروجیکٹ کنسلٹنٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیو تقریباً 25 دن پرانی ہے اور اس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ حکام کے مطابق پرانی کینال میں تین شگاف تجرباتی پانی چھوڑنے کے لیے جان بوجھ کر ڈالے گئے تھے تاکہ نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، یکم اگست کو بھی پانی چھوڑا گیا تھا، جو کامیاب رہا۔ ڈاکٹر رافع صدیقی نے کہا کہ نیو حب کینال منصوبہ کراچی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور عوام کو جلد اس کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور شہر کی ترقی میں ادارے کا ساتھ دیں۔