ملک زمان کا عمران خان اور رجب بٹ کے بارے میں بڑا انکشاف | اسامہ طیب کے ساتھ خصوصی پوڈ کاسٹ


ملک زمان کا عمران خان اور رجب بٹ کے بارے میں بڑا انکشاف | اسامہ طیب کے ساتھ خصوصی پوڈ کاسٹ

ملک زمان کا عمران خان اور رجب بٹ کے بارے میں بڑا انکشاف | اسامہ طیب کے ساتھ خصوصی پوڈ کاسٹ
Malik Zaman’s Big Reveal About Imran Khan & Rajab Butt | Exclusive Podcast with Osama Tayyab
======================

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کے خلاف کھڑے ہیں، عرفان سلیم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و امیدوار برائے سینیٹ الیکشن عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کے خلاف کھڑے ہیں۔

عرفان سلیم نے کہا کہ ہم اس گٹھ جوڑ کے خلاف کھڑے ہیں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کے پی سینیٹ الیکشن: حکومت اپوزیشن اجلاس میں مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلحہ محمود

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے پی اسمبلی بانی پی ٹی آئی کے نام پر بنی ہے، اس پر یہ دھبہ لگنے نہیں دیں گے، ایم پی ایز سے درخواست ہے بانی پی ٹی آئی کے نظریہ پر سودا نہ کریں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے کے پی میں سینیٹ الیکشن کے لیے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناراض ارکان پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں، اب کے پی اسمبلی میں حکومت اپوزیشن سے مل کر ناراض ارکان سے مقابلہ کرے گی۔

سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار طلحہ محمود نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار تک پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار دستبردار نہیں ہوئے تو حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن لڑیں گے۔

کے پی سینیٹ الیکشن: حکومت اپوزیشن اجلاس میں مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلحہ محمود

طلحہ محمود نے کہا کہ فیصلہ جس اجلاس میں ہوا اس میں علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کاغذات واپس نہ لینے پر ناراض ارکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔