سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

کراچی: سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلت کے حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔
=====================

سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے پروفیسر زاہد چنڑ چیئرمین سکھر بورڈ مقرر
سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر زاہد چنڑ کو چیئرمین سکھر بورڈ مقرر کر دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سکھر بورڈ کے چیئرمین رفیق احمد پل نے دو سال مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور عدالت میں اپنے کیس کی پیروی نہیں کی جس کے بعد ان کی درخواست نمٹادی گئی۔

واضح رہے کہ پروفیسر زاہد چنڑ کو سرچ کمیٹی کی جانب سے چیئرمین سکھر بورڈ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

تاہم چیئرمین بورڈ رفیق پل کی جانب سے عدالت میں کیس اور اسٹے ملنے کے باعث پروفیسر زاہد چنڑ کی تقرری روک دی گئی تھی۔