بھارت کے خلاف جنگ جیت کر حافظ صاحب نے سمندر پار پاکستانیوں کے دل جیت لیے ، تاریخی فتح پر پی ٹی آئی رہنما بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں میں شامل ، گمراہ ہونے والوں کی واپسی خوش آئند ، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت

بھارت کے خلاف جنگ جیت کر حافظ صاحب نے سمندر پار پاکستانیوں کے دل جیت لیے ، تاریخی فتح پر پی ٹی آئی رہنما بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں میں شامل ، گمراہ ہونے والوں کی واپسی خوش آئند ، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت


بھارت کے خلاف جنگ جیت کر حافظ جی سمندر پار پاکستانیوں بالخصوص پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہیرو بن گئے ، دنیا بھر میں پاکستانیوں کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج پاکستان زندہ باد نعروں کی گونج ۔

تفصیلات کے مطابق ان لوگوں کا ذہن تبدیل ہو گیا ہے جو بھارت کو جنگ میں شکست دینے سے پہلے پاکستان کے سپہ سالار عاصم منیر کے بارے میں مختلف خیالات رکھتے تھے ان کی اکثریت سمندر پار مختلف ملکوں میں مقیم ہیں بدل گیا ہے اور یہ پاکستانی افواج اور پاکستان زندہ باد کناروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلیوں میں شرکت بھی کر رہے ہیں اور کھل کر پاکستان افواج کی حمایت بھی کر رہے ہیں ان میں پی ٹی ائی کے رہنما نمایاں ہیں جو پہلے اپنی پارٹی کے بانی کی گرفتاری کی وجہ سے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے ناراض تھی اپ کو بھارت کو شکست دینے کے بعد جنگ جیتنے حافظ جی کی سربراہی میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستان افواج کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور بھارت کے خلاف شہباز حکومت کی سربراہی میں جیتی جانے والی جنگ پر خوشی اظہار کر رہے ہیں سمندر پار پاکستانی پی ٹی ائی کے رہنما وں کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی کے پانی اور دیگر لوگوں سے احتجاج کرتے رہیں گے اور مطالبہ بھی کرتے رہیں گے لیکن اج کے شانہ بشانہ رہیں گے اور سیاسی خلاف سیاسی مخالفین تک رکھیں گے

سمندر پار مقیم PTI رہنماؤں کی پالیسی تبدیل، مسلح افواج کی حمایت
آج کا اخبارملک بھر سے19 مئی ، 2025
سمندر پار مقیم PTI رہنماؤں کی پالیسی تبدیل، مسلح افواج کی حمایت
پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پااکستان انڈیا جنگ کے بعد معرکہ حق منانے سے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے پاکستان مسلح افواج کے حق میں مکمل حمایت کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت یورپی ممالک میں پاکستان تحریک انصاف اورسیز چیپٹرز نے مسلح افواج کے حق میں ریلیوں اور بروز جمعہ 16مئی یوم تشکر کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کرکے پاکستان آرمی زندہ باد کے بھر طریقے نعرے بازی میں حصہ لیا۔ سفارت خانہ پیرس فرانس میں منقدہ تقریب یوم تشکر میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عابد ملک ، چوہدری ماجد چیمہ ، عصمت تارڑ ، چوہدری منیر وڑائچ اور دیگر نے بھر پور شرکت کی اور تقریب کے دوران پاک فوج زندہ بار پاکستان زندہ باد کے وشگاف نعرے لگا ماحول کو خوب گرمایا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہم اپنے قائد بانی چیرمین وائس چیرمین شاہ محمود قریشی سمیت تمام رہنماؤں کی رہائی کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ یکجہتی کریں گے صرف سیاسی سطح مخالفین سے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے ۔
======================

مسلح افواج کے مئی 2025 کےشہداء ورثاء کو ایک ایک اپارٹمنٹ دینے کا اعلان
آج کا اخبارملک بھر سے19 مئی ، 2025
مسلح افواج کے مئی 2025 کےشہداء ورثاء کو ایک ایک اپارٹمنٹ دینے کا اعلان
اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )آباد کے سابق چیئر مین، ایم ایس ڈویلپر ز کے بانی محسن شیخانی نے مئی 2025 کوبھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے مسلح افواج کے تمام شہدا کے ورثا کو ایک ایک اپارٹمنٹ الاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ہفتہ کواسلام آباد ایئر پورٹ کے قریبی ہائوسنگ سوسائٹیوں میں چھ ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صرف 36لاکھ روپے قیمت رکھنے والے اپارٹمنٹس پیش کرنا ، میرے ایک دیرینہ خواب کی تکمیل ہے ہفتے کو نیشنل پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے محسن سیخانی نے کہاکہ سستے گھروں کی فراہمی کے اس منصوبہ پر اسلام آباد کے بعد لاہو ر ،کراچی اور پشاور میں بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ اپارٹمنٹس کے اس منصوبے کے علاقے میں پہلے سے ہی سکولز ، مساجد اور پارکس کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد رہائشی یونٹس کی کمی ہے۔
========================


پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری
پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے ناقابل تردید شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کر دیا۔

پاکستان نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوزیئر میں پاکستان مخالف منظم بھارتی مہم اور بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کےناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے۔

ڈوزئیر میں بتایا گیا کہ بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے،خواتین اور شہری شہید ہوئے،پاکستان نے اپنے دفاع میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، بھارت کودھول چٹادی اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا۔

ڈوزیئر میں کہا گیا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف ان بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر حملے کیے گئے۔

ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئیں۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی اور پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا۔

تاریخ عالم کا منفرد فضائی معرکہ ، پاکستان کی فتح

جوکہتے تھے فوج اپنا کام نہیں کرتی، ان سے سوال کریں فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر