
میرے دشمن کا دشمن ، اس کتاب کے حوالے سے بھارت کا اصلی چہرہ دیکھا جا سکتا ہے ،مودی کی حکومت اور گودی میڈیا بھارتی عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولتا رہا ہے جھوٹے مودی نے ہمیشہ سچ کو دبایا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت خاص طور پر وزیراعظم مودی کا اصل دہشت گرد چہرہ اب مقبوضہ کشمیر سے نکل کر پوری دنیا کے سامنے ایا ہو چکا ہے چاہے وہ کینیڈا ہو یا دنیا کے دیگر ممالک ہر جگہ بھارتی دہشت گردی کے خلاف لوگ بول رہے ہیں اور اب لوگوں کو سمجھ اگئی ہے کہ مودی کا اصل چہرہ کیا ہے کرسٹین فیئر نے اس حوالے سے کلگر باتیں کی ہیں میرے دشمن کا دشمن کتاب اس حوالے سے بڑی اہمیت کی حامل ہے اب انٹرنیشنل میڈیا بھی یہ باتیں کر رہا ہے کہ بھارت میں حکومت نے بھارت کی عوام کے ساتھ ہمیشہ جھوٹ بولا ہے مودی حکومت ہو یا گودی میڈیا یہ سب عوام کو گمراہ کرتے رہے ہیں اور عوام سے سچ چھپایا گیا ہے مودی نے ہمیشہ سچ کا گلا گھونٹا اور سچ کو دبایا ہے پاکستانی نیوز چینلز ہوں یا پاکستانی یوٹیوب چینلز ہوں ان پر پابندی کا مقصد بھی یہ تھا کہ بھارتی عوام سچ نہ جان سکیں اور بھارت کا گودی میڈیا جو جھوٹ بولتا ہے وہ ہی لوگ سچ سمجھیں جنگ ہارنے کے بعد بھارت میں ایک کہرام مچا ہوا ہے بھارتی حکومت پر سخت تنقید ہو رہی ہے لوگ غصے میں ہیں برہم ہیں حکومت سے نفرت کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ وہاں کے میڈیا کی غیر ذمہ داری بلکہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے جھوٹ کی بنیاد پر ساری خبریں بنائی گئی تھیں جنہوں نے عوام کو گمراہ کیا اب امریکن میڈیا سمیت انٹرنیشنل میڈیا میں یہ کہا جا رہا ہے کہ بھارتی صحافیوں نے مان لیا ہے کہ انہوں نے جھوٹی خبریں چلائیں جبکہ بی جے پی کی حکومت اب بھی سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے اور سچ کو چھپا رہی ہے اسی لیے سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں لگائی ہوئی ہیں جو بیشتر ویب سائٹس اور یوٹیوب چینل بند کروائے گئے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں کیونکہ وہ سچ بول رہے تھے بھارت کو اس کا چہرہ دکھا رہے تھے وہ نہیں چاہتا کہ بھارتی عوام سچ سے باخبر ہوں صرف جھوٹ پھیلا رہا ہے اور بھارتی میڈیا کو ساری دنیا سمجھ گئی ہے کہ یہ جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے جنگ کے دوران ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا تو اب بھارتی حکومت ترکی کے خلاف ہو گئی ہے اور ترکی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر اب عدالتی چارہ جوئی بھی شروع ہو گئی ہے دوسری طرف پاکستان میں بھی لوگ ترکیے کی سپورٹ مہم میں باہر نکل ائے ہیں اور ترکی سے زیادہ امپورٹ بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ مہم شروع ہو گئی ہے ادھر لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا جنگ ہارنے والے مودی اب استعفی دیں گے لیکن ایسا لگتا نہیں ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے مان جائیں کانگرس اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی یقین ہے کہ مودی استعفی نہیں دیں گے لیکن اس کے باوجود مودی کے استیفے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے بھارتی جنتہ پوچھ رہی ہے کہ جنگ میں جو نقصان ہوا دنیا بھر میں جو بدنامی ہوئی اور اس شکست کا ذمہ دار ہے کون ؟ اربوں ڈالر کے جو جہاز خریدے تھے اربوں ڈالر کے جو ڈیفنس سسٹم لگائے تھے ان سب میں اگر کرپشن نہیں ہوئی تو پھر یہ سارے کے سارے ناکام کیسے ہوئے اب یہ باتیں بھی ہو رہی ہیں کہ فرانس نے سسٹم ہی صحیح نہیں دیا تھا طیارے اصلی والے نہیں دیے بلکہ جالی دے دیے اور وہ گر گئے حالانکہ بھارت کے پائلٹ ہی بزدل اور کمزور اور نکمے نکلے اور پاکستانی فوج نے بہادری اور دلیری کا بے مثال مظاہرہ کیا اور ٹیکنالوجی میں کمتر ہونے کے باوجود بھارتی جدید طیاروں کو گرا دیا جو فضا میں ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ پاکستان کے ڈیفنس سسٹم کہا پوری دنیا میں بول بالا ہوا ہے اور بھارتی طیارے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے اور پاکستان نے ان کو ان کے ملک میں ہی گرا دیا اور جتنا زوردار تھا مودی حکومت کے منہ پر پڑا ہے اور جتنا بھاری نقصان ان کی ایئر بیسز اور ہیڈ کوارٹر پر ہوا ہے اس کی تفصیلات وہ عوام سے چھپا رہے ہیں کیونکہ اگر نقصانات کی تفصیل دیتے ہیں تو ان کی مزید جگہ ہسائی ہوگی جسے وہ کہہ رہے ہیں کہ تفصیل اس لیے نہیں دے رہے کہ دشمن کو فائدہ ہوگا یہ بات صاف ظاہر کرتی ہے کہ بھارتی حکومت اپنے نقصان کو اپنے عوام سے چھپانا چاہتی ہے عوام پہلے ہی بپھری ہوئی ہے غصے میں ہے ان سے نفرت کر رہی ہے شدید اشتعال میں ہے کیونکہ اس کے ساتھ دہری واردات ہوئی ہے پہلے تو اس کے ساتھ جھوٹ بولا گیا مسلسل جھوٹ بول کر بتایا گیا کہ پاکستان کو تباہ کر دیا ہے پاکستان کے شہروں پر قبضہ کر لیا ہے پاکستان کی فوج کو قابو کر لیا ہے بعد میں پتہ چلا کہ بھارت کا اپنا نقصان ہوا ہے بھارت کے جدید ترین طیارے گر گئے ہیں بھارت کا ڈیفنس سسٹم تباہ ہوا ہے بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو کر سیز فائر پر پہنچا اور امریکی صدر ٹرمپ نے سیز فائر بھارتی درخواست پر کروایا بھارت کے لیے تاریخ میں اس سے بڑی شکست اور کیا ہوگی بھارت پوری دنیا میں بدنام ہوا رسوا ہوا اور اب مزید عوام کے ہاتھوں رسوا ہو رہا ہے جبکہ پاکستانی افواج کا پوری دنیا میں بول بالا ہوا ہے سبز لالی پرچم سر بلند ہو گیا ہے اور ہر جگہ پاکستانی فوج کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے پوری پاکستانی قوم جشن منا رہی ہے فتح پر یوم تشکر منایا گیا اور 10 روز کے وقفے کے بعد پی ایس ایل کے میچز دوبارہ شروع ہوئے تو وہاں بھی پہلا دن پاکستانی فوج کے نام کیا گیا اور بھرپور تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے

بھارتی پروپیگنڈےکے جواب میں عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کو فون کیا اور انہیں بھارتی پروپیگنڈےکا توڑ کرنےکا اہم ٹاسک دے دیا۔
وزیراعظم نے حالیہ تنازع کے پیش نظر اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا ہے، جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
بلاول وفد کے ہمراہ یورپ جائیں گے اور عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے۔
وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمان، حناربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم آفس کے مطابق بلاول بھٹوکی قیادت میں وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائےگا۔ وفد خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطےکےامن کو تباہ کرنےکی کوششوں کو بے نقاب کرےگا۔
وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کے لیےکوششوں کو اجاگر کرےگا۔
===============
ایئر ڈیفنس تباہ کرنیکی بھارتی کوشش ناکام رہی، پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا
ایئر ڈیفنس تباہ کرنیکی بھارتی کوشش ناکام رہی، پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا
اسلام آباد( قاسم عباسی) 7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کی حدود میں 200 سے زائد ڈرونز بھیجے، جن میں مہنگے اور جدید “ہارپی” اور “IAI ہاروپ” ڈرونز شامل تھے۔
یہ ڈرونز “الیکٹرانک سپورٹ میژرز ” سے لیس ہوتے ہیں جو دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے نکلنے والی ریڈیئشن کو پکڑ کر اسے ہدف بناتے ہیں اور جب یہ ریڈیئشن کو پکڑ لیتے ہیں تو فوراً اس مقام کی معلومات دشمن کے بیس پر بھیج دیتے ہیں جس سے پورا ایئر ڈیفنس نظام بے نقاب ہو جاتا ہے۔
اس حکمتِ عملی کو SEAD (Suppression of Enemy Air Defense) کہتے ہیں اور اس کے بعد دشمن بیلسٹک میزائل یا خودکش ڈرونز کے ذریعے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جسے DEAD (Destruction of Enemy Air Defense) کہا جاتا ہے لیکن بھارت کی SEAD/DEAD حکمت عملی اس بار پاکستان کے دفاعی اقدامات کے سامنے ناکام رہی۔
پاکستان نے بھارتی ڈرونز کے حملے کے دوران اپنے ایئر ڈیفنس سسٹمز کو بند کر دیا تاکہ ان کی ریڈیئشن ظاہر نہ ہو اور دشمن کو پتہ نہ چل سکے۔ اسی وقت پاکستان نے دوہری حکمتِ عملی اپنائی— سافٹ کِل (Soft Kill) اور ہارڈ کِل (Hard Kill)۔
سافٹ کِل میں ڈرونز کے سگنلز کو جام کرکے انہیں ان کے کنٹرول سینٹر سے منقطع کر دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ خود بخود نیچے اتر گئے۔
======================
آدم پور کے دورے سے مودی نے ایس 400 کی تباہی کا پاکستانی دعویٰ جھٹلانے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا
آدم پور کے دورے سے مودی نے ایس 400 کی تباہی کا پاکستانی دعویٰ جھٹلانے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا
کراچی ( جنگ نیوز)بھارتی میڈیا نے ایس 400کے آپریٹرکی ہلاکت پر اس کی تعزیت شائع کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ آدم پور کے دورے سے مودی نے ایس 400کی تباہی کا پاکستانی دعویٰ جھٹلانے کی کوشش کی ہے۔ فرسٹ بہار میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے روسی ساختہ نظام ایس 400میزائل نظام کو نشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رام بابو کمار سنگھ بہار کے گاؤں واصل پور کے رہائشی تھے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق مرنے والے کو 10 اپریل کو جموں و کشمیر میں نئی ذمہ داریاں تفویض ہوئی تھین اور کچھ عرصے بعد اس کا تبادلہ جودھ پور ہونا تھا لیکن جب صورتحال بگڑی تو اس نے بارڈر پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا جاری رکھا۔ چند دن قبل پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ائیر فورس نے بھارت کے ایس 400 فضائی دفاع کے نظام کے حصوں کو کامیابی سے تباہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارتی ائیر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر دکھائی تھیں جس میں دومقامات کو ہعف بنایا گیا تھا۔ بھارت نے ابتدا میں ان اطلاعات کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی اور اسی کے حصے کے طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے آد م پور ائیر بیس کا دورہ کیا تاکہ وہ ایس 400 نظام کے لانچرز کے سامنے کھڑے ہوسکیں اور یہ ظاہر کر سکیں کہ پاکستانی دعویٰ جھوٹ ہے تاہم ان کا یہاں کھڑا ہونا ہی یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نظام کے حصوں کو نقصان پہنچا تھا کیونکہ پاکستان نے لانچروں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ تو کیا ہی نہیں تھا ۔
======================
پاکستانی طیارے گرانے کی خبر غلط تھی، حکومت نے سچ بولنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھی کیا: بھارتی صحافی
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی میڈیا نے غزہ میں دھماکوں کی ویڈیوز پاکستان پر حملے کے طور پر چلائیں۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی پراپیگنڈےکا ہتھیار بنا رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے نے بھارتی جمہوری دعوؤں کو مشکوک بنادیا۔
آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے، امریکی اخبار میں مضمون
امریکی اخبار میں کہا گیا کہ ان تمام خبروں کا نہ کوئی ثبوت موجود تھا نہ کوئی آزاد تصدیق، بھارتی میڈیا نے ان دعوؤں کو ایسے پیش کیا جیسے یہ حتمی حقائق ہوں۔
بھارتی صحافی راج دیپ نےاعتراف کیا کہ پاکستانی طیارے مارگرائے جانے کی خبر غلطی تھی، بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔
بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر 8 ہزار سے زائداکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیا گیا،بلاک کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔
========================
پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت سے سوال
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنا جرم ہے۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کا کون مجاز تھا؟ وزیر خارجہ جےشنکر نے کُھلے عام اس بات کو تسلیم کیا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟
واضح رہے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں حملوں سے پہلے پاکستان کو بتا دیا تھا۔
=======================
جنگ میں ناکامی اور 6 طیاروں کی تباہی کی ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کو سفارتکاری کا خیال آہی گیا
یکطرفہ جنگی کارروائی میں ناکامی اور 6 جنگی جہاز تباہ کروانے اور ناکام میزائل حملوں کی ہزیمت اٹھانے کے بعد بالآخر بھارت کو سفارتکاری کا خیال بھی آ ہی گیا۔
بھارت نے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل 7 سفارتی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کریں گی اور آپریشن سندور سے متعلق آگاہی دیں گی۔
کمیٹیاں حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا سے بات چیت کر کے اپنی حکومت کا نقطہ نظر واضح کرنے کی کوشش کریں گی، پارلیمانی ٹیموں کے دورے اس ماہ کے آخر میں متوقع ہیں۔
بھارت نے 70 ممالک کے ڈیفنس اتاشیوں کو آپریشن سندور کے دوران ہدف بنائے گئے افراد اور مقامات کے دہشت گردی سے تعلقات پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، بھارت نے اس حملے کا الزام پہلے پاکستان پر لگایا جسے پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا تو پھر بھارت کی جانب سے کہا گیا کہ حملے میں دی رزسٹنس فرنٹ ملوث ہے تاہم اس تنظیم کی جانب سے بھی کہا گیا کہ ان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں ہم غیر جانبدارنہ تحقیقات میں تعاون کریں گے تاہم بھارت امریکا اور برطانیہ سمیت کسی بھی فورم پر ایک بھی ثبوت پیش نہ کر سکا۔
=========================
امریکی اخبار نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
امریکی اخبار نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
امریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔
اخبار کا لکھنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد جنرل عاصم منیر قومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے ہیں۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھتے ہی خاموش طبع جنرل عاصم منیر نمایاں اور جارحانہ کردار میں نظر آئے۔
’بنیان مرصوص‘ میں کامیابی سے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستان نے دس گنا بڑی معیشت سے برابری کی سطح پر بات چیت کر کے جنگ بندی کروائی۔
مضمون میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں، شہریوں نے مسلح افواج کی کارکردگی پر خوش ہوکر ریلیاں نکالیں۔























