حافظ مخالف بیانیے کو شکست ، تمام سازشیں ناکام ، گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والے اپنی موت آپ مر گئے ۔

حافظ مخالف بیانیے کو شکست ، تمام سازشیں ناکام ، گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والے اپنی موت آپ مر گئے ۔

جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے یہ بات ایک مرتبہ پھر سچ ثابت ہوئی ہے میدان جنگ میں بھارت کو جس شرمناک انداز میں شکست ہوئی اور پاکستان کا پوری دنیا میں بول بالا ہو گیا مودی کا منہ کالا ہوا غرور کا سر نیچا ہوا گھمنڈ کرنے والوں کو ایسا زوردار تھپڑ بڑا کے ناک سے لکیریں کھینچنا پڑیں اور اللہ تعالی نے پاکستان کو سرخرو کیا افواج پاکستان نے بہادری سے جنگ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا تینوں مصلح افواج کے سربراہ قوم کے ہیرو بن گئے صدر آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنگ کے شہداء کے گھروں پر جا کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا جنگ جیتنے کے بعد پورے ملک میں یوم تشکر پورے جوش و خروش سے منایا گیا پاکستانی میڈیا نے بڑی ذمہ داری کا ثبوت دیا اور بھارتی میڈیا کو اپنے چھوٹے پروپیگنڈے کی وجہ سے پوری دنیا کے سامنے ذلت اور شرمندگی اٹھانا پڑی ۔


پاکستان میں کافی عرصے سے حافظ مخالف بیانیے کو لے کر چلنے والوں کو بالاخر منہ کی کھانی پڑی جنگ جیت کر حافظ جی نے سب کے منہ بند کر دیے ۔ اپ اس کے خلاف صبح شام بیان بازی کرنے اور سوشل میڈیا پر زہریلا منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو اب سمجھ اگئی ہوگی کہ حافظ جیت گیا اور حافظ مخالف بیانیہ ہار گیا ۔ بے شک اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ۔
جنگ کے نتیجے نے ثابت کر دیا کہ اللہ پاک نے عزت حافظ جی کے حصے میں رکھی اور ذلت ان کے مخالفین کے حصے میں آئی ۔ حافظ جی جیت گئے حافظ کی جیت پوری پاکستانی قوم کی جیت ہے سبز ہلالی پرچم کی جیت ہے ہر ایک محب وطن پاکستانی کی فتح ہے اور اس فتح سے ہر دشمن کا چہرہ مایوسی کا شکار ہوا ہے شکلیں بول رہی ہیں جو جیتا ہوا ہے اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے اطمینان ہے وہ سب ہشاش بشاش ہیں اور جو ہارے ہوئے ہیں ان کے چہروں پہ پھٹکار ہے مایوسی ہے اور وہ سچ بات ہے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ۔ جنگ جیت کر ثابت کر دیا ہمارے حافظ جی بنیان المرصوص ہیں وہ واقعی ایک اہنی دیوار ہیں ان سب مخالفین کے سامنے جو پاکستان کے خلاف ہیں اور پاکستان کو کسی بھی طرح نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ان سب کے سامنے حافظ جی کھڑے ہیں اور دنیا نے دیکھ لیا یہ ثابت ہو گیا ہر محب وطن پاکستانی حافظ جی کے ساتھ کھڑا ہے ۔

===============================

انڈیا نے ثبوت نہیں دکھائے، برطانیہ

انڈیا نے ثبوت نہیں دکھائے، برطانیہ
لندن/اسلام آباد-پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے‘توقع نہیں کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کا معاملہ برطانیہ سے شیئر کرے گا جبکہ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات چیت ہوگی‘ہم عالمی برادری سے پھر کہتے ہیں کہ بھارت کو کسی بھی جارحیت سے روکا جائے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیداہوا‘ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے سامنے واضح تھے۔پاکستان امید کرتا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ہماری امن سے محبت کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے۔پاکستان نے امن کی خاطر گرفتار بھارتی فوجی اہلکار واپس کردیا۔پاکستانی مسلح افواج ہمیشہ تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دیں گی ۔
=============================

پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے: آرمی چیف
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا وہ اسے یاد رہے گا۔

اسلام آباد پاکستان مانیومنٹ پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف تھے۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا بھی شریک تھے۔

تقریب میں معرکہ حق کے دوران اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم تشکر کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔

ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا وہ اسے یاد رہے گا: آرمی چیف
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا وہ اسے یاد رہے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن تشکر کا ہے، یہ دن صدیوں بعد کسی کسی کو ملتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن نے ہماری مخلصانہ پیشکش کو حقارت سے ٹھکرایا، ہم نے پیشکش کی تھی کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کی جانے والی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیاروں کو گرایا اور پھر 10 مئی کو اپنی خود مختاری کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو ایسا جواب دیا جسے ناصرف دنیا نے تسلیم کیا بلکہ بھارت میں بھی اس حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔