سندھی اور اردو زبان کی اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

سندھی اور اردو زبان کی اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

رفیعہ جاوید (ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ، سابقہ فیلو آئی وی ایل پی پروگرام اور یو ایس ایکسچینج پروگرام کی alumna) کی سربراہی میں سندھی اور اردو زبان کی اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور زبان کی تعلیم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدامات پر غور کیا گیا۔ یہ کوشش سندھ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

حکومت سندھ کی یہ کاوش اساتذہ اور طلباء دونوں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے، جس سے زبان کی تعلیم کے شعبے میں نئی راہیں کھلیں گی۔

مزید ترقی اور کامیابیوں کی راہ میں یہ ایک روشن باب ہے!