بڑے شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے رین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے- پہلے مرحلے میں 59بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا

لاہور29 -اپریل:……

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

پنجاب بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیرا ہتمام نئے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ

پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کی اصولی منظوری

پہلے مرحلے میں 59بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا
بڑے شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے رین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے
واٹر سپلائی ٹیوب ویل ،بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے سولر انرجی پر منتقل کیے جائیں گے

گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی
پہلے فیز میں شامل شہروں میں پارک بھی ڈویلپ ہونگے
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پارکس میں بچوں کے لئے جھولے اور سپورٹس کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب کے دیہات میں بھی یکساں ڈویلپمنٹ کی ہدایت

دیہات میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و بحالی اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائیں گی
دیہات کے ہر مرکزی قبرستان میں چار دیواری اور صفائی کا اہتمام کیا جائے گا
دیہات میں پارک اور پلے گراؤنڈ بھی بنائے جائیں گے
ہر گاؤں سائن بورڈ اور گھروں کی نمبر مارکنگ کی جائے گی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر دیہات کے جوہڑ وں میں بائیوٹیکنالوجی سے صفائی کا پروگرام
گندے پانی کے جوہڑ میں مخصوص پودے لگانے سے بدبو اور گندگی کا خاتمہ ہوگا
گندے پانی کے جوہڑ میں لگائے گئے مخصوص پودے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا
سپیشل پلانٹ کی جڑیں گندگی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں
اجلاس میں وزیراعلیٰ رورل روڈ بحالی پروگرام کا بھی جائزہ
دیہات کی 4500کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تجویز پر اتفاق
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پروگرام برائے یونین کونسل آفس پر تفصیلی بریفنگ
عوام کی سہولت کے لئے ہر یونین کونسل میں میٹنگ ہال، کونسل روم اورسیکرٹری آفس بنائے جائیں گے
تاریخ کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ستھر اپنجاب کامیابی سے جاری ہے۔ مریم نوازشریف
شہری صوبے کو صاف بنانے کے لئے اپنا فرض بھی نبھائیں۔ مریم نوازشریف

صوبے کی تاریخ میں رابطہ سڑ کوں کی بحالی کا سب بڑا پروگرام، 12ہزار کلو میٹر روڈز کی تعمیر و بحالی کا ریکارڈ
460روڈ کی تعمیر و توسیع اور بحالی کا کام تیزی سے جاری، اگلے مالی سال میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ویلج روڈ کی تعمیر و بحالی کی تجویز
وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کی ضرورت اور استعمال کے مطابق روڈز پراجیکٹ کی ترجیحات مقرر کرنے کی ہدایت
شہروں اور دیہات میں یکساں طرز کی ٹف ٹائل لگانے کی ہدایت، روڈز کی عمومی چوڑائی12-فٹ رکھنے کی تجویز پر اتفاق
روڈز سائیڈ کو تجاوزات سے پاک کرنے کرنے کیلئے بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے:مریم نوازشریف
لیہ بھکر کو موٹروے سے منسلک کرنے کیلئے ایکسپریس وے پراجیکٹ کیلئے فیزیبلٹی سٹڈی رپورٹ طلب،کھاریاں راولپنڈی ایکسپریس روڈ پراجیکٹ پر غور:بریفنگ
قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ باڈر روڑ کی تعمیر مکمل، ڈرین اور وال اورایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر جاری، ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ پراجیکٹ ایکنک سے منظور
مری میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے تمام پراجیکٹ اورکرتار پور راہداری پراجیکٹ میں شکر گڑھ روڈ مکمل، مریدکے نارووال روڈز کی تعمیر جاری
لاہور28 – اپریل:……پنجاب میں تاریخ کا رابطہ سڑ کوں کی بحالی کا سب بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔جس کے تحت 12ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت اورر بحالی وتوسیع کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے روڈ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں اگلے مالی سال میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ویلج روڈ کی تعمیر و بحالی کی تجویز لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام کی ضرورت اور استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈز پراجیکٹ کی ترجیحات مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ روڈز سائیڈ کو تجاوزات سے پاک کرنے کرنے کے لئے بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ460روڈ کی تعمیر و توسیع اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ باڈر روڑ کی تعمیر مکمل کر لیا گیا اور ڈرین اور وال کی تعمیر جاری ہے۔ ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ پراجیکٹ کی ایکنک نے منظوری دے دی جبکہ ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر جاری ہے۔ مری میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے تمام پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا۔ کرتار پور راہداری پراجیکٹ میں شکر گڑھ روڈ مکمل، مریدکے نارووال روڈز کی تعمیر جاری ہے۔ اجلاس میں روڈز کی عمومی چوڑائی12-فٹ رکھنے کی تجویز پر اتفاق رائے قائم کیا گیا۔ شہروں اور دیہات میں یکساں طرز کی ٹف ٹائل لگانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ ساڑھے 18 کلومیٹر روڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ لیہ بھکر کو موٹروے سے منسلک کرنے کے لئے ایکسپریس وے پراجیکٹ کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی رپورٹ طلب کرلی گئی جبکہ کھاریاں راولپنڈی ایکسپریس روڈ پراجیکٹ پر غور کیا گیا۔
٭٭٭٭