
سعودی عرب میں صحافیوں کی تنظیم یونائٹڈ میڈیا فورم کے صدر جناب امتیاز احمد نے ٹی وی ٹوڈے کے ہیڈ افس کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے لاہور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی اور ٹی وی ٹوڈے کے چیئرمین ظہور وٹو اور ٹی وی ٹوڈے کے صدر جناب حمزہ ظہور وٹو سے ملاقاتیں کی جناب امتیاز احمد نے لاہور ٹی وی ٹوڈے کے چیئرمین ظہور بھٹو کو بتایا کہ ریاض میں صحافیوں کے تنظیم نہایت پیشہ وارانہ خطوط پہ کام کر رہی ہے انہوں نے ٹی وی ٹوڈے کی ٹیم کی طرف سے سعودی عرب کے صحافیوں کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا جناب امتیاز احمد نے ریاض میں کام کرنے والے صحافیوں کی تربیت کے لیے مختلف منصوبے لاہور لیڈ یونیورسٹی کے ساتھ ڈسکس کیا ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لیے

سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے چاہیے ٹی وی ٹوڈے کے چیئرمین جناب ظہور وٹو نے سعودی عرب میں کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا انہوں نے یونائٹڈ میڈیا فورم کے ممبران صحافیوں کو ٹی وی ٹوڈے کے سٹوڈیو اور ہیڈ افس میں انے کی دعوت بھی دی
سعدیہ خان (سعودی عرب)























