
امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی قابل ستائش خدمات کے اعتراف میں ریاست اوکلو ھاما کی طرف سے خیر مقدمی ستائشی اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستانی امریکی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی صدر ڈاکٹر ھمیراقمر کی قیادت میں ڈاکٹروں کے وفد نے اوکلو ھاما کی ریاستی اسمبلی میں منتخب نمائندوں سے خیرمقدمی اعلامیہ وصول کیا





اپنا کے اوکلو ھاما سٹی میں منعقد ہونے والے سالانہ اسپرنگ کنوینشن کے موقع پر اوکلو ھاما کی ریاستی اسمبلی نے اپنا کی قیادت کو اسمبلی کے ایوان میں مدعو کیا تھا
اوکلو ھاما سے کامران جیلانی کی رپورٹ




امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی قابل ستائش خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلے امریکی پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کی قیادت کو اوکلو ھاما کی ریاستی اسمبلی کی طرف طرف سے ایوان میں مدعو کیا گیا
اس موقع پر پاکستانی امریکی ڈاکٹروں کی قابل تحسین خدمات کے اعتراف میں ریاستی اسمبلی کے فلور پر منتخب نمائندوں نے اپنا کے وفد کی سربراہ ڈاکٹر ھمیرا قمر کو خیر مقدمی ستائشی اعلامیہ پیش کیا








خیر مقدمی ستائشی اعلامیہ میں اعتراف کیا گیاکہ امریکہ 15 ہزار ڈاکٹرز ارکان کی تنظیم اپنا امریکہ میں بغیر کسی امتیاز کے طب کے شعبے میں سائنٹیفک ڈیولپمنٹ اور ایجوکیشن کیلے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے اور میڈیکل کی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کو ایک مشن کے طور انجام دے رہی ہے























