
سعودی عرب ( سعدیہ خان) منطقہ شرقیہ میں منعقد کیا گیا رائز کلب کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے نہایت منفرد ورک شاپ جس میں معلوماتی سرگرمیوں اور رمضان کے عنوان سے مختلف خاکے بھی پیش کئے گئے
بچوں اور خواتین کے لئے یکساں طور پر بہترین پروگرام سجایا گیا تھا کثیر تعداد نے اس میں شرکت کی ۔رمضان کی اہمیت و فضیلت کو واضح کرتے ہوئے شرکا ء کا کہنا تھا کہ بچوں کو کھیل ہی کھیل میں دینی معلومات فراہم کرنا ان کے معصوم ذہنوں پر اچھے اور مثبت اثرات مرتب کرتا ہے-

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جوکہ حسین نے ادا کی میزبانی محترمہ نائلہ نے کی۔ انتظامیہ میں محترمہ خدیجہ، محترمہ مدیحہ جنید ، محترمہ مدیحہ کاشف اور مدیحہ عاطف پیش پیش رہی-
آل قلم کی جانب سے رمضان کی فضیلت کے عنوان سے خاکہ تیار کیا گیا تھا اُم حسین کی انتھک محنت اور بچوں کی بہترین پرفارمنس نے خاکے میں چار چاند لگا دیئے
Load/Hide Comments























