جمعے کے روز شہر کی شاہ بھارو کالونی میں قائم ایک مدرسے میں 10 سالا طالبعلم محمد علی میربحر کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس واقعے کی اطلاع شیخ زید چلڈرن اسپتال انتظامیہ نے دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کے والد سے واقعے کی تحقیقات کیں اور حیدری تھانہ پر مقدمہ درج کیا گیا


رپورٹ محمد عاشق پٹھان اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ جمعے کے روز شہر کی شاہ بھارو کالونی میں قائم ایک مدرسے میں 10 سالا طالبعلم محمد علی میربحر کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس واقعے کی اطلاع شیخ زید چلڈرن اسپتال انتظامیہ نے دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کے والد سے واقعے کی تحقیقات کیں اور حیدری تھانہ پر مقدمہ درج کیا گیا اور واقعے میں ملوث ملزم مجاہد مغیری کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ملزم کو آج فرسٹ جوڈیشل مئیجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 14 دن کے جوڈیشل رمانڈ پر جیل حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ متاثرہ بچے کے نمونے لمس لیبارٹری بھیجے جا چکے ہیں، ایک ہفتے کے اندر رپورٹ آنے پر کاروائی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔