
رپورٹ محمد عاشق پٹھان
پارہ چنار میں فرقہ واریت کی آگ بجھ نا سکی، لاڑکانہ میں صوبائی نائب صدر پاکستان سنی تحریک و سربراہ لاڑکانہ سماجی اتحاد حافظ بشیر احمد شیخ کی سربراہی میں احتجاج کیا گیا، جس میں حاجی غلام حسین جتوئی رہنما پاکستان سنی تحریک ڈویژن لاڑکانہ، نظر حسین ابڑو، صوفی صوبدار پتوجو حسینی ودیگر عہدیداروں کے ساتھ پارہ چنار میں مذہبی فرقہ واریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں صوبائی نائب صدر پاکستان سنی تحریک حافظ بشیر نے کہا کہ پارہ چنار میں

جان بوجھ کر فرقہ واریت کی آگ جلائی جا رہی ہے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جاری ہے ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو اسی لئے فرقہ واریت کی آگ جلائی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس تمام مسئلے میں حکومت کے پی کے کا کردار غیر سنجیدہ رہا ہے حکومت کے پی کے پارہ چنار میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جس سے آئے روز حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ حکومت کے پی کے کا سارا دھیان اپنے لیڈر کو بچانے میں لگا ہوا ہے، حافظ بشیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں،























