نادر شاہ ایڈل جی ڈنشا یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا نام روشن کرنے والے ذہین اور کامیاب انجینیئرز کی کہانی ۔ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی زبانی

نادر شاہ ایڈل جی ڈنشا یونیورسٹی اف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا نام روشن کرنے والے ذہین اور کامیاب انجینیئرز کی کہانی ۔ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی زبانی

اس سلسلے میں آج جس شخصیت کے بارے میں آپ پڑھیں گے وہ اپنے کیریئر میں انتہائی کامیاب اور قابل فخر سنگ میل عبور کرنے والی شخصیت ہیں اپنی ذہانت قابلیت اور خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہوں نے کامیابی کی شاہراہ پر تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے ایک منفرد اور ممتاز مقام حاصل کیا اور اس شعبے میں آنے والے نوجوانوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال بن گئے ۔ ان کا نام ہے احسن ظفر سید ۔ اس وقت آپ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افیسر ہیں اور آپ کے کریڈٹ پر بہت سے بڑے بڑے منصوبے ہیں ان میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل اور نمایاں منصوبے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے فرٹیلائزر توسیعی منصوبے سے لے کر تھر میں دو ارب ڈالر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا

منصوبہ بھی شامل ہے جی ہاں سر سے کوئلہ نکال کر اس کو بجلی گھروں تک پہنچانا اور بجلی بنا کر 90 لاکھ سے زائد لوگوں کو اس سے استفادہ کرانا بھی ان کا کارنامہ ہے 1991 سے یہ اینگرو کے ساتھ وابستہ ہیں اور کامیابیوں کی شاہرہ پر گامزن ہیں انہیں اپریشنز پروجیکٹ مینجمنٹ اسٹریٹیجک لیڈرشپ کے حوالے سے مختلف شعبوں جن میں پیٹرو کیمیکل انرجی فوڈ اور ایگریکلچر سیکٹرز شامل ہیں میں زبردست مہارت اور بے پناہ تجربہ حاصل ہے

۔احسن ظفر سید نے این ای ڈی کراچی سے فارغ بول تحصیل ہونے کے بعد مین ہٹن کالج نیویارک امریکہ میں اور پھر فرانس میں ایڈوانس مینجمنٹ پروگرام کی سند بھی حاصل کی اور اپنی تعلیمی قابلیت اور تجربے کو پاکستان کے لیے وقف کر رکھا ہے

اور اینگرو کے پلیٹ فارم سے وہ پاکستان کے لوگوں اور علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات سرگرم عمل نظر آتے ہیں بلا شک و شبہ وہ این ای ڈی یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک چمکتے ہوئے

ستارے کی حیثیت رکھتے ہیں جس پر یونیورسٹی سے وابستہ تمام انجینیئرز اور اساتذہ فخر کر سکتے ہیں ۔ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ اپنی اور اپنے غائرین کی جانب سے ایسے ظفر سید کو اب تک کیریئر میں حاصل کی جانے والی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور آنے والے وقت میں ان کی مزید ترقی اور نیک نامی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے ۔