
لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
لاڑکانہ پولیس کے مطابق شہر کے دڑی تھانہ پر مدعی ذوالفقار شاہ کی مدعیت میں سابق رکن صوبائی اسمبلی معظم علی خان عباسی اور انکے بیٹے سمیت چار ملزمان پر دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے

جس میں معقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر سابق رکن صوبائی اسیمبلی کے کہنے پر انکے بیٹے ولید خان عباسی سمیت تین ملزمان نے 31 دسمبر کی رات نجی میڈیکل سینٹر کے قریب فائرنگ کی تاہم واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد سابق رکن صوبائی اسیمبلی معظم علی خان عباسی اور مولانا راشد محمود سومرو نے کوٹ داراب پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے رواداری ختم ہوتی جارہی ہے، فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تاہم ایس ایس پی لاڑکانہ کو بتا چکے ہیں نشاندہی کی جانے والے گاڑی ہماری ہی ہے۔ اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن پولیس الزامات کی شفاف تحقیقات کرے، پریس کانفرنس کرنے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مقدمہ سیاسی ایماء پر درج کیا گیا جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں تاہم تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں























