وانواٹو کے علاقے پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا جس کے بعد علاقے میں سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق منگل کے روز وانواٹو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
چلی کے دارالحکومت میں 6.3 شدت کا زلزلہ
زلزلے کے جھٹکوں کی چند فوٹیجز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ ک گئیں ہیں جس میں دیکھا گیا کہ دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانوں کی میزبانی کرنے والی عمارت پر کھڑکیاں اور کنکریٹ کے ستون گر گئے ہیں۔
یونان کشتی حادثے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، لاپتہ پاکستانیوں میں بڑی تعداد کم عمر بچوں کی شامل
خوفناک طوفان فرانس سے ٹکرا گیا، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ
خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس سے قبل چلی کے دارالحکومت سانٹیاگو میں 6.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کی گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی۔
earthquake
Threat
Vanuatu
tasunami
7.3 quake