حکومت کو چاہیے کہ وہ موبائل فون مرمت کرنے والے ماہرین کا ڈیٹا اکٹھا کرے، بہت سی شکایات ہیں کہ یہ موبائل شاپ مرمت کرنے والے ماہرین کلائنٹس کا ڈیٹا حاصل کر کے خفیہ طور پر اپنے پاس محفوظ کرتے ہیں

اور اس ڈیٹا کا غلط استعمال کرتے ہیں اور خواتین کو بلیک میل بھی کرتے ہیں۔
=================

موبائل فون ڈیٹا چوری کرکے خاتون کو بلیک میل کرنے کا ملزم گرفتار
15 دسمبر ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
حیدرآباد(بیورورپورٹ)ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ حیدرآباد نے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں کراچی کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کربلیک میلر ملزم گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ حیدرآباد میں ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ اس نے اپنا موبائل فون ریپئرنگ کے لئے دیا تھا۔اس دوران رپیئر کا کام کرنے والے ملزم زین العابدین نے موبائل فون سے اس کا ڈیٹا چوری کرلیا اور اس ڈیٹا کے ذریعے اسے بلیک میل کرکے اس سے 20 لاکھ روپے مانگ رہا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم تھانہ حیدرآباد نے شکایت پر تفتیش کے دوران شکایت درست ثابت ہونے پرکرائم نمبر 16/2024 درج کرکے ہفتہ کو نامزد ملزم کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے کراچی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کرکے ایف آئی اے سائبر کرائم تھانے منتقل کردیا ہے۔
==================
کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنیوالا بھارتی طیارہ منزل کی بجائے واپس دہلی چلا گیا
15 دسمبر ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( نمائندہ جنگ) دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ایئر لائن کی پرواز نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی پرواز 6E63دہلی سے جدہ جا رہی تھی۔ طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں تھا تو ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ جہاز کے عملے نے مسافر کو اکسیجن فراہم کی تاہم حالت زیادہ خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارہ کراچی کی طرف موڑ دیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے جہاز میں جاکر مسافر کو طبی امداد دی اور ضروری ادویات فراہم کیں۔ طیارہ لگ بھگ تین گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہا اس دوران مسافر کی طبیعت سنبھلنے پر پرواز منزل جدہ کی بجائے واپس دہلی روانہ ہوگئی۔ دہلی میں مسافر کو اف لوڈ کرکے پرواز نے پھر جدہ کا سفر کیا۔
























