صنعتی شہر میں رائز کلب کی جانب سے مشہور پاکستانی مسلم اسکالر محترمہ نگہت ہاشمی صاحبہ کے اعزاز میں ایک نشت کا اہتمام کیا گیا

سعودی عرب (منطقہ شرقیہ )الجبیل رپورٹ (سعدیہ خان )صنعتی شہر میں رائز کلب کی جانب سے مشہور پاکستانی مسلم اسکالر محترمہ نگہت ہاشمی صاحبہ کے اعزاز میں ایک نشت کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی


تقریب کی میزبانی ماہر تعلیم ناز صاحبہ نے کی جبکہ تلاوت و ترجمہ اقصی عمر اور زھرہ عمر نے کی ۔ نعت رسول مقبول محترمہ شگفتہ نے ادا کی رائز کلب کی نمائندہ مدیحہ جنید نے کلب کی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ساتھ ساتھ ماہر تعلیم و طبیبہ محترمہ عائشہ حیدری نےالنور فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن استاذہ نگہت ہاشمی کے اعزاز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ النور فاونڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ فائزہ خان نے بھی خطاب کیا۔
استاذہ نگہت ہاشمی نے “مقصد زندگی “ کے موضوع پر ایما ن آفروز گفتگو کی آپ نے قلیل وقت میں ایک بلیغ موضوع کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا اسکے بعد دعا بھی کروائی ۔ خواتین کی جانب سے سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا ۔ آپ کو رائز کلب کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی