محترمہ عظمی مسعود کی خود نوشت بس یہی داستان ہماری ہے شائع ہو گئی

لاہور
محترمہ عظمی مسعود کی خود نوشت بس یہی داستان ہماری ہے شائع ہو گئی

لاہور (ادبی رپورٹر) معروف مصنفہ اور شعبہ تعلیم کی استاد عظمی مسعود کی خود نوشت سوانح عمری “بس یہی داستان ہماری ہے” کہ عنوان سے چھپ کر مارکیٹ میں آگئی ہے یہ منفرد انداز کی بائیوگرافی ہے جسے پاکستان کے ایک بڑے اور مقبول اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے شائع کیا ہے اس سے قبل بھی ان کی چار کتابیں “دل دریا” “لمحے” “دل اور دریچے” اور “دواۓ دل” کے نام سے شائع ہو چکی ہیں ـ اور اہل علم و ادب اور صاحب ذوق حضرات سے دادوتحسیںن حاصل کر چکی ہیں عظمی مسعود نے غربت میں آنکھ کھولی زندگی کی مشکل راہوں کو محنت اور ہمت کے ساتھ ساتھ خودداری اور جذبہ لگن سے طے کیا انہوں نے زندگی بھر سخت محنت کی لیکن کسی مشکل کو اپنے راستے کی دیوار نہیں بننے دیا- اعلی تعلیم حاصل کر کے استاد کے مرتبے پر فائز ہوئیں- لیکچرر شپ ان کا خواب تھا جس کی تعبیر حاصل کرنے کے لیے ان تھک اور مسلسل جدوجہد کرنی پڑی- وہ ریڈیو پاکستان میں براڈ کاسڑ بھی رہیں اپنے شوہر کے اعلی عہدے پر فائز ھونے کے باعث اور پنجاب یونیورسٹی میں سینیٹر ھونے کے باعث ان کا میل جول بڑے سنجیدہ اور بااثر لوگوں کے ساتھ بھی رھا۔وہ لیکچرز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن کی وائیس پریذیڈنٹ بھی رہیں انہوں نے اپنی یہ خود نوشت اختصار کے ساتھ رقم کی ہے انہوں نے بہت سے ملکوں کے سفر کیے ان کی ہزاروں شاگرد دنیا بھر میں کامیاب اور اعلی عہدوں پر فائز ہیں وہ چاہتیں تو اپنی داستان حیات کو طویل تر کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے زیب داستاں کے لیے کسی مبالغہ آرائی کا سہارا نہیں لیا بلکہ واقعات و حقائق کو اس طرح بیان کیا کہ گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا اس دلچسپ اور منفرد سوانح کا اسلوب سادہ اور انداز عام فہم ہے مطالعے کے دوران قاری کو کتاب الگ رکھنا دشوار ہو جاتا ہے یہی ایک اچھی کتاب کی پہچان اور خوبی ہے قلم فاؤنڈیشن نے اس کتاب کو خوبصورت سرورق کے ساتھ بہت عمدہ کاغذ پر شائع کیا ہے معیاری کتابت اور بہترین طباعت کتاب کی خوبصورتی اور معیار کو چار چاند لگاتی ہیں جلد مضبوط اور دیرپا ہے گرانی کے اس دور میں کتاب کی قیمت مناسب سمجھی جائے گی حصول کتاب کے لیے خواہشمند احباب قلم فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ تشریف لائیں یا اسی پتہ پر خط لکھ کر کتاب منگوا سکتے ہیں درج نمبروں پر بھی رابطہ کر کے کتاب حاصل کی جا سکتی ہے دفتر کا نمبر36612786 042 موبائل نمبر 03000515101 ادارے کا ای میل درج ذیل ہے qalamfoundation2@gmail.com