پشاور اور گردونواح میں بارش

پشاور اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔

تفصلات کے مطابق پشاور میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بارش سے موسمی بیماریوں میں کمی ہوگی۔

بارشیں نہ ہونے سے بخار، زکام، گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔ اسی طرح دیرلوئر اور دیر اپر کے شہری علاقوں میں ہلکی بارش ہورہی ہے جبکہ بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہے۔

بارش و برفباری سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ طویل خشک سالی سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔ طویل خشک سالی سے کاشتکاروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

رستم اور گرد و نواح میں طویل خشک سالی کے بعد ہلکی بارش شروع ہوچکی ہے جبکہ بارش رحمت سے موسم خوشگوار، فضائی آلودگی کا خاتمہ ہو گیا۔ بارش سے شہریوں اور کاشتکاروں کے چہرے کھل اٹھے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے موسمی بیماریوں کا بھی خاتمہ ہو گا، خشک سرد موسم سے فلو، نزلہ، زکام، بخار میں کافی اضافہ ہو گیا تھا۔