
2 دسمبر کو گلیات اور مری میں صبح 8 بجے ہلکی #برفباری ہوئی ہے اور آج شام/رات گلیات اور گردونواح کے بلند پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ #بارش/ژالہ باری اور ہلکی برفباری متوقع ہے جبکہ اس دوران کشمیر پوائنٹ #مری کے مقام پر گیلی برفباری کا امکان موجود رہے گا۔
Weather Guru ·
Murree Weather | Sojhal | Weather Guru
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشر قی بلوچستان ، با لا ئی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ جنو بی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائےرہنے کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران بالائی خیبر پختونخواہ ، شمالی مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کالام میں برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09 ،اسکردو ، گوپس میں منفی 03 اور ہنزہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔























