بادل برسنے کی پیشگوئی

بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل
بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل۔آئندہ 4 روز کے دوران بلوچستان،خیبرپختونخوا،جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بادل برسنے کی پیشگوئی۔آئندہ 2روز کے دوران کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ،ژوب،بارکھان،کیچ،گوادر،خضدار اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔آج رات سے پیر کے دوران وزیرستان،چترال،سوات،مانسہرہ،استور،غذر،گلگت اور سکردو میں بارش متوقع۔اسلام آباد،میانوالی ،بھکر،لیہ،مظفر آباد،راولاکوٹ اور باغ میں بھی بادل برسیں گے۔پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان۔