پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور

تازہ ترینتجارتی خبریں28 نومبر ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تاریخ رقم ہو گئی۔

آج کاروباری دن کا آغاز ہونے کے کچھ دیر بعد 100 انڈیکس نے 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر لیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ کی حد عبور کر لی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ریکارڈ تیزی، انڈیکس میں 4 ہزار 695 پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 1 ہزار 36 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 305 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 540 کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسلام آباد: 28 نومبر، 2024.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے 1 لاکھ پوائنٹس سے تجاوز پر پوری قوم کو مبارکباد

اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے. وزیرِاعظم

اس سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے حکومتی معاشی ٹیم اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں. وزیرِاعظم

اپنی قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤنگا. وزیرِاعظم

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی. وزیرِاعظم

انتشاری ٹولے کے جاتے ہی مثبت رجحان لوٹ آیا. وزیر اعظم

ملکی استحکام و ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی مزموم و ناکام کوششیں کر رہے ہیں. وزیرِاعظم

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے. وزیرِاعظم

ملکی ترقی کیلئے یونہی محنت کرتے رہیں گے. وزیرِاعظم

ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے. وزیرِاعظم