گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد ، خطہ پوٹھو ہار اورکشمیر میں مطلع ابر آلود

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد ، خطہ پوٹھو ہار اورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔ وسطی جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند میدانی علاقوں میں

رات کے اوقات میں سموگ, دُھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قے سموگ کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06 ،اسکردو منفی 04 اور گوپس میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں تیسرے روز بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں آج بھی تیز دھوپ کے ساتھ دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا جبکہ شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرکوالٹی انڈیکس کی رو سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبرآگیا ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے، شمال مشرق سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

karachi weather

hot and dry weather