پولیو -ملک میں 50 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 13 کا تعلق سندھ سے

کراچی /وزیراعلیٰ ہائوس /20 نومبر2024

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس؛ ترجمان

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کےپرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، انچارج ای او سی ارشاد سوڈھر شریک؛

پولیو کے بڑھتے کیسز پر کافی تشویش ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

اس وقت ملک میں 50 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 13 کا تعلق سندھ سے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں رپورٹ کیسز کی تفصیل :
1 شکارپور، 2کیماڑی ، 2حیدرآباد ، شرقی (گجرو)، 1 سجاول، 1 ملیر ، 2 جیکب آباد ، 1 میرپورخاص ، 1 سانگھڑ اور ایک گھوٹی سے ہے؛

وزیراعلیٰ سندھ کو صوبائی وزیر صحت کی بریفنگ؛

سندھ میں 10.6 ملین بچوں کی عمریں 5 سال سے کم ہے؛ وزیر صحت

321323 بچے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل /ہجرت کرتے رہتے ہیں؛ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

اس وقت 69 فیصد بچے مکمل امیونائزڈ ہیں؛ بریفنگ

2024 میں سندھ کے 20 اضلاع سے 66 فیصد نمونے لیے گئے؛

صوبے بھر میں مثبت ماحولیاتی نمونے آئے ہیں؛

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اکتوبر کی انسداد پولیو مہم میں صوبے میں 66 فیصد یا 10.635 ملین بچوں کو ڈوز دیئے گئے؛

اکتوبر کی مہم میں 49394 بچوں کو پولیو ویکسینیٹڈ کیاگیا؛

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسکا مطلب 40 فیصد بچے یعنی 49396 بچوں نےابھی تک پولیو کے ڈوز نہیں لیے ؛

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 248758 بچے رہ گئے ہیں جن میں 43227 انکاری کیسز اور 205531 بچے گھروں میں موجود نہ تھے؛

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے ڈی سی اور ایس ایس پیز کو انکاری کیسز کی جگہ روانہ کریں ؛

اب انکار کی کوئی گنجائش نہیں ، مجھے پولیو ویکسین کی مکمل کوریج چاہیے؛ وزیراعلیٰ سندھ

جوڈی سی یا ایس ایس پی پولیو مہم میں عدم دلچسپی کا اظہار کرے ،اُن کو گھر بھیجا جائے؛ وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ