
جسٹس قاضی فائز عیسی اور نواز شریف کے بعد پیش خدمت ہے
” خواجہ آصف کا تعاقب ”
لندن کے انڈر گراونڈ اسٹیشن پر کچھ لڑکوں لڑکیوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیاں دیں کولڈ ڈرنک کے ” خالی” ڈبے مارے اور چاقو سے حملے کی دھمکی دی ”
وڈیو بھی جاری۔۔۔۔ ہجوم کم تھا مگر کسی Horror movie کا منظر لگ رہا تھا جیسے resident evil کا کوئی حصہ۔ مسلم لیگی کارکن
حکومت پاکستان کا ہائی کمشنر کو برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطے اور تحقیقات کرانے کی ہدایت
ہائی کمشنر پہلے بھی کئی مواقع پر غلط فیصلے کرچکا پے قاضی فائز عیسی کا کیس ڈپلومیٹک پولیس کا تھا ہائی کمیشن اسکاٹ لینڈ یارڈ چلا گیا۔
خواجہ آصف کی نواز شریف اور مریم نواز شریف سے کارکنوں کے اجتماع میں ملاقات۔
===================================
ملک کی ترقی روکنے کے ذمہ دار پاناما ججز، نواز شریف، مجھے کینسر نہیں، مریم نواز
ملک کی ترقی روکنے کے ذمہ دار پاناما ججز، نواز شریف، مجھے کینسر نہیں، مریم نواز
لاہور،لندن(نیوز ڈیسک،نمائندہ جنگ، مرتضیٰ علی شاہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف سے بدتمیزی کرنیوالوں کی ٹریننگ ہی یہی ہے ، ان کے نصیب میں یہی ہے، لوگوں کے پیچھے بھاگنا، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے آپ کی پارٹی کو پاورمیں لایا گیا لیکن آپ نے کیا کارکردگی دکھائی؟۔
نواز شریف نے پاناما کیس کے ججوں پر پاکستان کی معاشی ترقی کو روکنے کا الزام لگایا، کہا کہ پاکستان ایشیائی ٹائیگر بن سکتا تھا مگر پاناما ججوں نے ایسا نہیں ہونے دیا؛ شہباز اور مریم کی پاکستان کے لیے محنت کی تعریف کی۔
پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز شریف نے کہا کہ انہیں میڈیا کے کچھ حلقوں میں رپورٹ کیے جانے کے برعکس کینسر نہیں ہے۔وہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ پارک لین ہوٹل میں میڈیا اور مسلم لیگ ن کے حامیوں سے خطاب کر رہی تھیں۔
اس تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ن کے نئے یو کے صدر احسن ڈار نے کیا تھا۔ دونوں نے لندن میں خواجہ آصف کو دی جانے والی چاقو سے حملے کی دھمکی کی مذمت کی، جو تقریب میں موجود تھے اور کارکنوں سے بھی مخاطب ہوئے۔مریم نواز نے کہا: “میں آٹھ ماہ سے مسلسل کام کر رہی ہوں۔ مجھے پیراتھائرائیڈ کی تکلیف ہے، جس کا علاج صرف سوئٹزرلینڈ یا امریکہ میں ممکن ہے۔ میں اپنے چیک اپ کے لیے جنیوا گئی تھی۔ میں تصدیق کر سکتی ہوں کہ مجھے گلے کا کینسر نہیں ہے جیسا کہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ میں اپنے معاملے پر کوئی مظلومیت ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی مگر مجبور ہو کر اس کا ذکر کر رہی ہوں۔ میں دو دن میں پاکستان واپس جا رہی ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ ملک ترقی کی دہلیز پر ہےصورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔” انہوں نے ملک کے وزیر اعظم کے طور پر اپنی برطرفی کو یاد کیا اور کہا، “مجھے پوری زندگی کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔ مجھے پارٹی کی صدارت سے نکال دیا گیا۔
پاکستان نے حالیہ حالات کی وجہ سے جی20 کا موقع کھو دیا۔نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز کی حکومت کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، “شہباز شریف ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
نواز شریف نے ریٹائرڈ ججوں کی مذمت کی جنہوں نے سات سال پہلے انہیں گھر بھیج دیا تھا اور ان کو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ نواز شریف نے پاناما ججوں، جن میں سا بق چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس مظاہر نقوی شامل تھے، کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “آپ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ آپ سب نے گھناؤنا کردار ادا کیا۔ اگر آپ ایسا نہ کرتے تو آج پاکستان ایشیائی ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ آپ نے اپنے خودغرض مقاصد کے لیے پاکستان کے ساتھ بڑا ناانصافی کی۔نواز شریف نے کہا کہ ان ججوں نے اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کو داؤ پر لگا دیا۔
مویم نواز نے کہا کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ ملک کو فوراً ٹھیک کر سکیں۔ قبل ازیں، ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک تصادم جاری رہا جب تک پولیس نے آ کر حالات کو قابو میں نہیں کر لی۔
لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ کارکنوں کی جماعت کےلیےخدمات قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے، پاکستان میں معیشت بہتر ہورہی ہے ملک آگے بڑھ رہا ہے۔
خواجہ آصف کے ساتھ پیش آئے بدتمیزی کے واقعے پر نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف مرد مجاہد ہیں جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں پھر بیٹھتے نہیں، خواجہ آصف نے ہمیشہ ہرصورتحال کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے، ان کو کالج کے زمانے سے جانتا ہوں۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























