رات کی تاریکی میں سندھی ٹی وی آواز کے دفتر پر یلغار شرمناک اقدام ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس ایک گھنٹے تک اسٹاف کو حبس بے جا میں رکھ کر پوچھ گچھ کرنا کسی غلط فہمی کا شاخسانہ نہیں ہے طاہر حسن خان


رات کی تاریکی میں سندھی ٹی وی آواز کے دفتر پر یلغار شرمناک اقدام ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس

ایک گھنٹے تک اسٹاف کو حبس بے جا میں رکھ کر پوچھ گچھ کرنا کسی غلط فہمی کا شاخسانہ نہیں ہے طاہر حسن خان

شرمناک کاروائی کے بعد پریس ریلیز کا اجرا حقائق پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی حرکت ہے سردار لیاقت

یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے مجلسِ عاملہ کے یو جے

سندھی ٹی وی چینل آواز انتظامیہ اور جملہ اسٹاف سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں کراچی یونین آف جرنلسٹس

کراچی ( ) کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سندھی ٹی وی چینل آواز کے دفتر پر سادہ لباس میں ملبوس سرکاری الکاروں کی یلغار اور عملے کو حبس بے جا میں رکھنے کے شدید الفاظ مذمت کی اور اسے آزادی صحافت پر رات کی تاریکی میں حملہ قرار دیا۔ ایک بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ نے کلفٹن میں واقع سندھی ٹی وی چینل آواز کی دفتر میں سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں کی جانب سے دفتر میں موجود سٹاف کو حبس بے جا میں رکھنے کے عمل کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا اور یہ کہنا کہ مذکورہ کاروائی کسی غلط فہمی کا نتیجہ تھی سراسر جھوٹ اور حقائق پہ پردہ ڈالنے کی بھونڈی حرکت ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس متعلقہ افسر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہےاور پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی فوری انکوائری کرائی جائے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ سندھی ٹی وی چینل آواز پر یلغارایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا ورنہ ایک گھنٹے تک دفتر میں موجود سٹاف کو ایک کمرے میں لے جا کر ان سے پوچھ کچھ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا بالفرض اگر یہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا تو سرکاری اہلکار اتنی دیر دفتر میں کس غرض سے متعلقہ اسٹاف سے معلومات لیتے رہے۔ جاری شدہ پریس ریلیز من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلسِ عاملہ وزیر اعلیٰ وزیر داخلہ آئی جی سندھ اور ڈی ائی جی کراچی سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرائی جائے ٹی وی چینل کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ دار اہلکاروں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے دوسری صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا بیان میں اواز ٹی وی کی انتظامیہ آور جملہ اسٹاف سے بھر پور اظہار یک جہتی کیا گیا۔

جاری کردہ
سرداد لیاقت
جنرل سیکرٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================