
ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر سعید احمد جمانی بمعہ اسٹاف مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد تیسرے ملزم ٹھارو ولد محمد اعظم جکھرانی کو گرفتار کرلیا
====================
جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں حاملہ خاتون سے ذیادتی کا مقدمہ 3 ملزمان کے خلاف درج، گرفتار 2 ملزمان کے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے، فرار ملزم بھی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود موچی بستی جڑیا چوک پر حاملہ خاتون شاہدہ سرکی سے اجتماعی زیادتی کے واقع کامقدمہ صدر تھانہ پر درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتون شاہدہ سرکی کی مدعیت پر 3 ملزمان ٹھارو جکھرانی، شان جکھرانی اور واجد لغاری کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد دو ملزمان شان جکھرانی اور واجد لغاری کو گرفتار کرلیا تھا پولیس نے فرار ملزم ٹھارو جکھرانی کو بھی گرفتار کرلیا ہے ادھر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان شان جکھرانی اور واجد لغاری کو ڈی این اے کے نمونے لینے کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں ملزمان کے نمونے لیے گئے، متاثرہ خاتون کے شوہر امتیاز سرکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے میری بیوی سے اجتماعی زیادتی کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کا حمل بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز واقعہ میں ملوث ملزمان کے لوگوں نے ہمارے گھر پر اسلحہ اور ڈنڈوں سے حملہ کرکے ہمیں حراساں کرنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرکے ساتھ انصاف فراہم کیا جائے۔


اسکول کی بچی کو حراساں کرنے اور والدیں کو دھمکیاں دینے کے خلاف متاثرین کا احتجاج
جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد، سیاہ کاری کے دیرینہ تنازعہ پر دو قبائل میں تصادم، نوجوان قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے میرپور برڑو تھانہ کی حدود گاؤں نور محمد کھوسو میں کھوسہ اور بنگلانی برادری کے دو گروپوں میں سیاہ کاری کے دیرینہ تنازعہ پر تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ اختیار کھوسو قتل ہوگیا، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، واقعہ کے بعد دونوں قبائل کے لوگ اپنے اپنے علاقوں میں مورچہ بند ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ قبائل کے درمیان دیرینہ تنازعہ چل رہا تھا جس کی بنا پر نوجوان قتل ہوا ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔
جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
ہیومن رائٹس اور سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے حاملہ خاتون سے جنسی ذیادتی اور خواجہ سرا کے قتل کے خلاف مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے حاملہ خاتون شاہدہ سرکی سے اجتماعی جنسی ذیادتی اور خواجہ سرا فدا شیخ کے قتل کے خلاف ایک احتجاجی جلوس امیر معاویہ بنگلانی، تیمور شیخ، وقار کھوکھر، عاصم ویسر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور واقعات کے خلاف نعریبازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ دن دھاڑے مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر حاملہ خاتون کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا امن و امان کی صورتحال اتنی ابتر ہوچکی ہے کہ اب عوام گھروں میں بھی محفوظ نہیں، شاہدہ سرکی سے اجتماعی ذیادتی قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ بے گناہ خواجہ سرا فدا شیخ کو چاقوں سے وار کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا لیکن پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہدہ سرکی سے زیادتی کرنے والے تمام ملزمان اور خواجہ سرا کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کرکے متاثرین سے انصاف کیا جائے۔
جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں اسکول کی طالبہ کو حراساں کرنے والے ملزم کی ورثہ کو کیس سے دستبردار ہونے کے لیے دھمکیوں کے خلاف لاشاری برادری کا احتجاج، قومی شاہراہ پر دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں چند ہفتے قبل اسکول کی طالبہ زہرہ گل لاشاری کو حراساں کرنے والے ملزم زاہد جکھرانی کی جانب سے کیس سے دستبردار کرنے کے لیے طالبہ کے ورثہ کو مبینہ دھمکیاں دینے کے خلاف لاشاری برادری کی جانب سے احتجاج کیا گیا، لاشاری برادری کے لوگوں نے قومی شاہراہ پتھر موڑ پر احتجاجی دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا، جس کے باعث سندھ بلوچستان کی ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر طالبہ کے والد محمد علی لاشاری نے کہا کہ میری بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ زہرہ گل لاشاری کو زبردستی دوستی رکھنے کے لیے ملزم زاہد جکھرانی نے دھمکیاں دی جس کے خلاف مقدمہ درج کرایا ملزم اب اپنی ضمانت کرانے کے لیے ہمیں حراساں کررہا ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم زاہد جکھرانی اپنے رشتیداروں کے ہمراہ ہمیں اسلحہ کے زور پر کیس سے دستبردار ہونے کی دھمکیاں دے رہا ہے، متاثرہ طالبہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ ملزم کو جکھرانی قبیلے کے بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے مجھے اور میرے خاندان کو ملزمان سے جان کا خطرہ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























