ریلوے پینشنرز کو ہر ماہ بھیکاریوں کی طرح لائن میں کیوں کر کھڑا کر دیا جاتا ہے۔کیا ہم پاکستان کے شہری اور وفاقی ادارہ کے پینشنرز نہیں


4 نومبر 2024

پاکستان ریلویز کے بوڑھے ،یتیم اور بیوہ پینشنرز نے کہا کہ ہم بہت تکلیف میں ہیں۔ہمیں ہر مہینے خیرات مانگنی پڑتی ہے۔جب تمام ملک کے پینشنرز کو ہر ماہ کی یکم کو پینشن مل جاتی ہے،تو پھر ریلوے پینشنرز کو ہر ماہ بھیکاریوں کی طرح لائن میں کیوں کر کھڑا کر دیا جاتا ہے۔کیا ہم پاکستان کے شہری اور وفاقی ادارہ کے پینشنرز نہیں ۔ہم نے اپنے محکمہ کو رواں دواں رکھنے کے لیے پوری ایمانداری سے اپنی پوری زندگی وقف کی۔بوڑھے،یتیم اور بیوہ پینشنرز کو پینشن کے لئے ذلیل و رسواء کیا جاتا ہے۔ہمیں ہر ماہ یہی بات سنائی جاتی ہے کہ ہماری فائلز منسٹری آف فنانس میں ہے۔فنڈز ریلیز کرنے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا،وہ وہاں سے جب جاری ہوگا تو اس کے بعد اے جی پی آر آفس کیس پہنچتا ہے،جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں فیڈرل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ سے ریلوے اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل ہوتے ہیں،اور پھر ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو کلرئینس کے لئے چیک بھجواتا ہے،اور وہاں سے پینشنرز کے متعلقہ بینکس میں پینشن کریڈٹ ہوتی یے۔یہ سلسلہ ہر ماہ کی دس سے پندرہ تاریخ تک جاری رہتا ہے۔ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔ریلوے پینشنرز صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے حال پر رحم کھایا جائے اور ریلوے پینشنرز کی پیشن کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے۔دوسری جانب آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس چیئرمین محمد اسلم عادل بٹ کی زیرصدارت ہوا۔جس میں مرکزی کابینہ کے تمام ارکان نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔سکریٹری جنرل اورنگ زیب تنولی نے پنشن کیس کے بارے میں بتایا کہ کیس تاحال وزارت خزانہ کے پاس ہے اور ابھی تک پنشن فنڈز کی منظوری نہیں دی۔جس کی مرکزی کابینہ کے ارکان نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہر ماہ وزارت خزانہ ریلوے کے پنشنرز کی پنشن لیٹ کر دیتے ہیں جبکہ دوسرے تمام وفاقی اداروں کے پنشنرز کو پنشن بروقت مل جاتی ھے۔وزیر خزانہ اور سکریٹری خزانہ سے پر زور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ریلوے کے پنشنرز کی پنشن کے فنڈز جلد ازجلد ریلیز کریں تاکہ پنشن کی ادائیگی کی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================