جیکب آباد میں مسافر کوچ اور مزدا گاڑی میں خوفناک تصادم، ماں اور اس کے 3 معصوم بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 20 سے زائد مسافر زخمی


جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں مسافر کوچ اور مزدا گاڑی میں خوفناک تصادم، ماں اور اس کے 3 معصوم بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 20 سے زائد مسافر زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گرڈ اسٹیشن کے قریب کندھکوٹ روڈپر تیز رفتار مسافر کوچ اورمزدا گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ماں اور اس کے 3بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 سے زائد مسافر شدیدزخمی ہوگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بلوچستان کے علاقے پشین کی رہائشی خاتون اطلس بی بی اس کے تین معصوم بچے 4 سالہ حفیظ اللہ، 5 سالہ خدیجہ، 7 سالہ جمیلہ اور کرم پور کا رہائشی دلمراد جعفری شامل ہے جبکہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں سعد الرحمن، پروان خاتون، عمر خان، سیف اللہ، عبدالولی، حبیب خان، شنو بگٹی اور دیگر شامل ہیں زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ اور جیکب آباد کی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جارہی تھی کہ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی
جیکب آباد میں ٹریکٹر ٹرالی کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب آباد تھانہ کی حدود بیگاری کینال منگریو پمپ کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے لوڈر رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں لوڈر رکشہ کا ڈرائیور قربان سولنگی موقع پر جاں بحق ہوگیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی۔

جیکب آباد : رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کے راستے ملک بھر میں منشیات، اسلحہ اور غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ جاری، پولیس کا بھتہ مقرر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے راستے سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات، اسلحہ اور غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان کی اسمگلنگ عروج پر جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھتہ مقرر کرکے اسمگلروں کے ساتھ ڈیل کردی گئی ہے اور اسمگلر پولیس کی نگرانی میں اپنا دھندا سرعام چلا رہے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی نگرانی میں اسمگلر خفیہ راستوں سے اسمگلنگ کررہے ہیں، بلوچستان سے آنے والی منشیات، اسلحہ اور غیر ملکی سامان سے بھری گاڑیوں کو اوستہ محمدبلوچستان سے سندھ میں داخل کیا جاتا ہے جہاں سے جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو پھر وہاں سے شہداد کوٹ، قمبر کے راستوں سے سندھ کے مختلف شہروں میں سپلائی کی جاتی ہے جبکہ دوسرا راستہ بلوچستان کے علاقے مانجھی پور سے جیکب آباد کا گاؤں کریم بخش کھوسہ شامل ہے جہاں سے اسمگلنگ کی گاڑیاں ٹھل، کندھکوٹ کشمور کے راستے سے پنجاب میں داخل ہوجاتی ہیں، سرعام منشیات، اسلحہ اور غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی وجہ سے ایک طرف ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری جانب منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کی وجہ سے ملک میں بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے، آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے اسمگلنگ پر مکمل پابندی کے باوجود جیکب آباد پولیس کی نگرانی میں خفیہ راستوں سے اسمگلنگ جاری ہے، جیکب آباد کے سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ضلع جیکب آباد کے تمام داخلی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں تاکہ ان کی مانیٹرنگ ہوسکے اور اسمگلنگ کو روکا جاسکے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہندو برادری کی جانب سے مذہبی تہوار دیوالی منایا گیا، شہر بھر کے مندروں میں پوجا کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور دوکانوں پر چراغاں کرکے مذہبی تہوار کی خوشیاں منائی گئیں۔ ہندو برادری کی جانب سے سوامی کرشن گر دربار مندر میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ہندو برادری کے روحانی پیشواؤں نے کہا کہ دیوالی ہندو برادری کا وہ تہوار ہے جس میں برائی پر اچھائی کی جیت ہوئی، ادھر دوسری جانب ہندو برادری کے نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں پر شہر کا گشت کیا، دیوالی کے موقع پر شہر ب
ھر میں پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں پولیس کی نگرانی میں مرغوں کی لڑائی کے مقابلے کرائے گئے، سندھ بلوچستان سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک، مرغوں پر لاکھوں روپے کا جوالگایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب آباد تھانہ کی حدود میں مرغوں کی لڑائی کے مقابلے کرائے گئے۔ مرغوں کی لڑائی کے دوران مرغے خون سے لت پت ہوگئے، سندھ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مرغوں کی لڑائی کے شوقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں روپیوں کا جوا بھی لگایا گیا، سرعام مرغوں کی لڑائی کرانے اور جوا کھیلنے پر حدود کی آباد پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر آباد پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آباد تھانہ کے قریب ہی مرغوں کی لڑائی کرائی گئی اور لاکھوں روپیوں کا جوا کھیلا گیا لیکن پولیس جوا کو روکنے کے بجائے ان کی سیکورٹی میں مصروف رہی، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ مرغوں کی لڑائی کرانے والوں سمیت ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی مجلس عاملہ، تحصیلوں کے امرا اور جنرل سیکریٹریز کا مشترکہ اجلاس ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری صدارت میں 4 نومبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ضلعی پریس ترجمان اسداللہ حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی مجلس عاملہ، معاونین اور تحصیلوں کے امراء اور نظماء عمومی کا مشترکہ اجلاس جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں جے یو آئی کے ضلعی رہنما خلیل احمد ڈول کی رہائش گاہ دین پور ٹھل میں 4 نومبر کو ہوگا، اجلاس جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی نے دعوت نامے جاری کردئے ہیں۔ اجلاس میں جے یو آئی سندھ کے اہم فیصلوں پر عمل کرنے کے لیے فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں 28 نومبر کو سکھر میں با ب الاسلام کانفرنس بیاد شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو اور بزرگ مولانا عبدالصمد ہالیجوی ؒ کی کامیابی کے لیے پورے ضلع کے شہروں اور دیہاتوں کے دورے، ضلعی کی صورتحال، تنظیمی امور اور دیگر ایجنڈا پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے، کاروبار زندگی مفلوج، پی پی شہید بھٹو کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، ایکسیئن سیپکو کا پتلا نذر آتش۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو حکام کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہوچکی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر کا کاروبار مکمل ٹھپ ہوچکا ہے جبکہ مشنری پر چلنا والا کاروبار مکمل بند ہوچکا ہے، سیپکو حکام کی طرف سے شہری علاقوں میں کئی دنوں سے مختلف بہانوں سے 8 گھنٹوں تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹو کی جانب سے ایک احتجاجی جلوس ندیم قریشی، نور محمد منجھو، عبدالسمیع سومرو، شہزاد سومرو، نگار بروہی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے سیپکو حکام کے خلاف جلوس نکال کر شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور نعریبازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر ایکسیئن سیپکو کا پتلا نذر آتش کیا اور دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ بغیر کسی جواز کے شہری علاقوں میں 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا گیا ہے، تاریخ میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی جتنی اب کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر کا کاروبار مکمل تباہ ہوچکا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر سیپکو آفیس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں پولیس نے بیوپاریوں کو لوٹنا شروع کردیا، بلوچستان سے سبزی لیکرآنے والی گاڑیوں سے ہزاروں روپے بھتہ وصول کیا جانے لگا، مارکیٹ کمیٹی کا پولیس کی ذیادتیوں کے خلاف احتجاج، ملوث افسران کو ہٹانے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں شمبے شاہ پولیس چوکی پر بلوچستان سے سبزیاں لیکر آنے والی گاڑیوں کو بلاجواز روک کر بھتہ وصول کیا جانے لگا ہے بھتہ نہ دینے والی گاڑیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا جارہا ہے، شمبے شاہ پولیس چوکی پر گزشتہ شب بلوچستان سے پیاز سے بھرے ٹرک کو روک کر 50 ہزار بھتہ لیکر چھوڑا گیا، بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں اور مسافروں کو روک کر مختلف بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہر کا کاروبار متاثر ہورہا ہے، مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد حسن لاشاری نے شمبے شاہ پولیس چوکی کے انچارج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شمبے شاہ پولیس چوکی پر تعینات انچارج سبزیاں لیکر آنے والی گاڑیوں کو بلاجواز روک کر مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے رہا ہے اور بھتہ نہ دینے والوں کی گاڑیاں روک رہا ہے جس کی وجہ سے سبزیاں خراب ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیاز سے بھرے ایک ٹرک کو 24 گھنٹوں تک بلاجواز روکے رکھا جس کی وجہ سے لاکھوں روپیوں کا پیاز خراب ہوگیا، انہوں نے کہا کہ ایک طرف نامعلوم ڈاکو تو دوسری طرف وردی والوں نے بیوپاریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا کہ شمبے شاہ پولیس چوکی کے انچارج کو فلفور ہٹایا جائے بصورت دیگر قومی شاہراہ اور ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنے دئیے جائیں گے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں مچھروں کی بہتات، سینکڑوں لوگ ملیریا میں مبتلا، محکمہ صحت سے اسپرے کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں مچھر مار اسپرے نہ کرانے کے باعث مچھروں کی بہتات ہے جس کی وجہ سے ملیریا کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور سینکڑوں لوگ ملیریا جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں، مچھروں کی بہتات کی وجہ سے لوگوں کی رات کی نیندیں بھی حرام ہوچکی ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں مچھر مار اسپرے کرایا جائے اور سرکاری اسپتالوں میں ملیریا کی ادویات فراہم کرکے عوام کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں پولیس امن و امان بحال کرنے میں ناکام، ضلع میں ڈاکو راج قائم، عوام نے سفر کرنے کا چھوڑ دیا، پولیس افسران اسمگلنگ میں ملوث۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے، ضلع بھر میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں، مغرب کے بعد عوام نے ٹھل اور گڑہی خیرو کی طرف سفر کرنا بند کردیا ہے، ٹھل اور گڑہی خیرو تحصیلوں کی جانب جانے والے راستوں پر شام کے بعد ڈاکو کھڑے ہوجاتے ہیں جو سرعام لوگوں کو لوٹتے ہیں ڈاکو راج قائم ہونے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ضلع میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے سینکڑوں شہری اپنے قیمتی سامان بھی محروم ہوچکے ہیں، جیکب آباد کے شہریوں نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے باہر سفر کرنا تو دور کی بات ہے اپنے گھروں میں ہی غیر محفوظ ہوچکے ہیں، ایس ایس پی جیکب آباد صدام حسین خاصخیلی امن بحال کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ پولیس افسران صرف اسمگلنگ میں مصروف ہیں جبکہ امن و امان کا قیام ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل ایس ایس پی جیکب آباد کو فلفور ہٹا کر ایماندار افسرکو مقرر کیا جائے۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================