صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ کمیونٹی کے ہمراہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے جنم دن کا کیک کاٹا


ہینڈ آوٹ

سکھ کمیونٹی کا پاکستان کے ساتھ رشتہ بہت مضبوط ہے۔ رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور 2۔نومبر ::صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی کا پاکستان کے ساتھ رشتہ بہت مضبوط ہے, وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کی تقریب میں اقلیتی برادری کے لیے خصوصی کارڈ کے اجراء کا اگلے سال سے کارڈ اور مینارٹی خاندانوں کی تعداد بڑھانے اور اقلیت و اکثریت کا فرق ختم کرنے کا اعلان کرکے اقلیتوں کے دل جیت لیے ہیں، وزیر اعلیٰ کے وژن کو فروغ دیا جائے گا ۔سکھ کمیونٹی ،میسحی برادری ہندو سمیت سب اقلیتں مل کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے جنم دن کے موقع پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کے 244ویں جنم دن کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمسلم ، سکھ کمیونٹی کے سرکردہ رہنماوں اور کرسچن برادری نے بھی انکا پر جوش استقبال کیا، سکھ رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور فلک شگاف نعرے لگائے۔صوبائی وزیر اقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو مہاراجہ رنجیت سِنگھ کی حویلی کی تزئین و آرائش 28جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہم مہاراجہ رنجیت سنگھ کے جنم دن کی تقریبات منا رہے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار دیوالی کے موقع پر چیف منسٹر ہاؤس کو اقلیت کے لیے کھولا گیا۔اس مے علاوہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقلیت اور اکثریت میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال برسی کی تقریبات ہم یہاں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حویلی میں منائیں گے ۔ڈپٹی کمشنرنوید احمد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 9۔کروڑ روپے کی ثخمینہ لاگت سے حویلی کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا اس ضمن میں والڈ سٹی لاہور اور محکمہ آرکیالوجی کے ماہرین کی زیر نگرانی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ٹو رازم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے دُنیا کی تمام سکھ کمیونٹی سے کہوں گا کہ گوجرانوالہ پر امن ضلع ہے ہیاں سکھ کمیونٹی کی بہت سی تاریخی عمارتیں ہیں جن میں گردوارہ اروڑی صاحب ،حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ ،مہان سنگھ اور چرڑ سنگھ کی سمادھی بھی ہے اس کے علاوہ وزیر آباد میں بھی تاریخی عمارتیں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد،انٹر نیشنل سیکیورٹی کینیڈا کے ہیڈ سردار کنچرم سنگھ ،اسٹنٹ کمشنر سٹی اقرامبین،پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری ،وائس پریزیڈنٹ ،سول سوسائٹی سے قاضی محمد شعیب سمیت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نےشرکت کی۔

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================