پنجاب میں آج عوام کے لیے سرکار کی کارگزاری کیا رہی ؟ جیوے پاکستان کا خبرنامہ

ہینڈ آؤٹ نمبر 1135
سموگ کنٹرول پروگرام، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کر دیا
ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان، 60 دن میں زیرو پرافٹ پر جدید زرعی آلات کی رینٹل سروس شروع کرنے کا ٹارگٹ
دھان کی باقیات کو تلف کرنیوالے رائس ہارویسٹر کا معائنہ،ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو رائس ہارویسٹر پنجاب میں متعارف کرانے اور رینٹل سروسز فراہم کرنے کی ہدایت
رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز،پہلے مرحلے میں ایک ہزار، پانچ سال میں پانچ ہزار سپرسیڈر ہونگے
13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لئے کاشت کار کو 5لاکھ دینے ہونگے،8 لاکھ حکومت دے گی، سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا
ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوا چل پڑی، کام کرنا مسلم لیگ (ن) کے سوا کسی کو نہیں آتا:مریم نواز
سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا تعاون ضروری ہے، چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہو تا ہے، سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں
مہنگائی کم کرنے کیلئے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے،گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں
26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آکربیٹھے تھے،چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤں، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا:وزیراعلی کا تقریب سے خطاب
تقریب میں شریک بزرگ کاشتکار وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے، سرپر ہاتھ رکھ کر اظہار شفقت کیا، مدینہ سے لائی چادر بھی پہنائی
دھی رانی نے پنجاب اور کاشتکار کا سر بلند کر دیا، پہلا گرین ٹریکٹر بھی نواز شریف نے دیا، کسان کارڈ کی وجہ آڑھتی کے جبر سے بچ گئے: بزرگ کاشتکار
پٹیٹوپلانٹر، شوگر کین پلانٹر، شوگر کین رجر، ویٹ بیڈ اینڈ فرودرل، مکء شیلر کی نمائش دیکھی،گندم کی سٹی کو توڑی میں بدلنے والے ویٹ سٹراچاپر، کلکٹر میں اظہار دلچسپی
لاہور31 اکتوبر:……سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مشینی کاشت کے تاریخی دور کا آغاز کردیا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کر دیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا اور 60 -دن میں کاشت کار کو زیرو پرافٹ پر جدید زرعی آلات کی رینٹل سروس شروع کرنے کا ٹارگٹ ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوا چل پڑی۔ کام کرنا مسلم لیگ (ن) کے سوا کسی کو نہیں آتا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایاکہ پورے پنجاب میں تین سو سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہوچکے ہیں، پانچ سال میں پانچ ہزار سپرسیڈر ہونگے۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لئے کاشت کار کو 5-لاکھ دینے ہونگے۔8- لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لئے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے
(جاری۔۔صفحہ2)
(بقیہ ہینڈ آؤٹ نمبر1135) (2)
ذریعے چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہو تا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60فیصد سبسڈی پر دینگے۔ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ جنگلا بس کہنے والوں نے خود میٹرو کا ناکام پراجیکٹ بنایا جسے روز آگ لگ جاتی تھی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کے لئے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ 26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آکربیٹھے تھے۔ اب چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤں، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا۔تقریب کے دوران ایک بزرگ کاشتکارکسان کارڈ کے اجرا پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے، سرپر ہاتھ رکھ کر اظہار شفقت کیا، مدینہ سے لائی چادر بھی پہنائی- بزرگ کاشتکار نے کہاکہ دھی رانی مریم نواز شریف نے پنجاب اور پنجاب کے کاشتکار کا سر بلند کر دیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلا گرین ٹریکٹر بھی نواز شریف نے دیا، کسان کارڈ کی وجہ آڑھتی کے جبر سے بچ گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت عاشق حسین اور سیکرٹری زراعت افتخار سہو کی کاوشوں کو سراہا -قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاری کیلئے جدید ترین زرعی مشینری اور آلات کی نمائش دیکھی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دھان کی باقیات کو تلف کرنے والے رائس ہارویسٹر کا معائنہ کیا-ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو رائس ہارویسٹر پنجاب میں متعارف کرانے اور رینٹل سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنیری کاشت کرنے کے لیے رائس ٹرانسپلانٹر میں دلچسپی کا اظہارِکیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رائس نرسری ریزنگ مشین، مکینکل شیلر کا بھی معائنہ کیا- پٹیٹوپلانٹر، شوگر کین پلانٹر، شوگر کین رجر، ویٹ بیڈ اینڈ فرودرل، مکء شیلر کی نمائش دیکھی -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کی سٹی کو توڑی میں بدلنے والے ویٹ سٹراچاپر، کلکٹر میں اظہار دلچسپی کیا-بوم سپرئیر، پارو سپرئیر، ڈیسک پلو اور ویٹ ریپر اور دیگر جدید زرعی آلات کا معائنہ کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے موثر سپرے کیلئے ڈرون سپرئیر کی فراہمی کا جائزہ لینے کا حکم دیا-صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے بھی خطاب کیا، اغراض ومقاصد بیان کئے-سیکرٹری زراعت افتخار سہو نے سموگ کنٹرول پروگرام لے تحت سپر سیڈر پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں –
٭٭٭٭
ہینڈآؤٹ نمبر1138
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ کا 19واں اجلاس، پاکستان کی تاریخ کی پہلی پنجاب روڈز سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری
پی آر ایس اے روڈز سیفٹی، وہیکلز سیفٹی اورڈرائیورنگ ٹریننگ سکول کیلئے اقدامات کریگی، پی آر ایس اے روڈز کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اہتمام کریگی
پی آر ایس اے سٹینڈرڈ وہیکلز ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی قائم کریگی، پی آر ایس اے کے زیر انتظام موٹر ٹرانسپورٹ ایجنسی بھی قائم کی جائیگی
پنجاب میں ٹریفک حادثات میں روزانہ جاں بحق ہونے والوں کا تناسب اوسطاً10ہے،پی آرایس اے کی 14رکنی سپیشل کمیٹی کی سربراہی منسٹر ٹرانسپورٹ کریں گے۔ بریفنگ
وزیر اعلیٰ مریم نوازکا راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں گوردواروں اور دیگر اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کا حکم، فنکاروں کیلئے آرٹسٹ خدمت کارڈ کی گرانٹ بڑھانیکی منظوری
وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فنکار کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے جامع پالیسی بھی طلب، لاہور آرٹ کونسل انڈومنٹ فنڈبورڈ کا اختیارمنسٹرانفارمشین کو دینے کا اصولی فیصلہ
وزیر اعلی مریم نوازنے علیل اداکار شفقت چیمہ کی خیریت بھی دریافت کی، پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی2024 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری
صوبے کے مختلف شہروں میں سیوریج سسٹم کے ایشوز حل کرنے، دریاؤں کے کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بند بنانے کی منظوری
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے بہترین ”کے پی آئی“پرفارمنس پر پانچ ڈپٹی کمشنرزکو سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیئے، دو ماہ کی اعزازی تنخواہ بھی دی جائیگی
ایل ڈی اے کمیشن کی تمام کیس ایک سال کے اندر مشروط منظوری،پنجاب میں آئی کینسر اور دیگر امراض چشم کے علاج کیلئے آئی سنٹر کو اراضی کی الاٹمنٹ کی مشروط منظوری
سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے پرانی جیمرگاڑیوں کو تبدیل کرنیکی،پنجاب بھر میں سیوریج اور بارش کے پانی کے اخراج کے نظام کی بہتری کیلئے فنڈز کی منظوری
سپر سیڈر کاشتکاری کیلئے بہت بڑ ا منصوبہ ہے، کسان کارڈ سے 10ارب روپے کی خریداری ہوچکی ہے: مریم نوازشریف
بہت سے لوگ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ ترقی کا سفر جاری و ساری رہے، کام کرنیوالوں کی بہت قدر کرتی ہوں
لاہور31 اکتوبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور کابینہ نے تین نئے کابینہ ممبرز شاہد تارڑ،سلمیٰ بٹ، ثانیہ عاشق کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی پنجاب روڈز سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پی آر ایس اے روڈز سیفٹی، وہیکلز سیفٹی اورڈرائیورنگ ٹریننگ سکول کے لئے اقدامات کرے گی۔ پی آر ایس اے روڈز کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اہتمام کرے گی۔ پی آر ایس اے سٹینڈرڈ وہیکلز ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی قائم کرے گی۔ پی آر ایس اے کے زیر انتظام موٹر ٹرانسپورٹ ایجنسی بھی قائم کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ٹریفک حادثات میں روزانہ جاں بحق ہونے والوں کا تناسب اوسطاً10ہے۔ پی آرایس اے کی 14رکنی سپیشل کمیٹی کی سربراہی منسٹر ٹرانسپورٹ کریں گے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں گوردواروں اور دیگر اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کا حکم دیا۔ اجلاس میں فنکاروں کے لئے آرٹسٹ خدمت کارڈ کی گرانٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی اورفنکاروں کے لئے امدادی گرانٹ بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فنکار کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی بھی طلب کر لی ہے۔ لاہور آرٹ کونسل انڈومنٹ فنڈبورڈ کا اختیارمنسٹرانفارمشین کو دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی مریم نوازشریف نے علیل اداکار شفقت چیمہ کی خیریت بھی دریافت کی۔پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی2024 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیا کے واجبات کی بروقت ادائیگی کے لئے فول پروف سسٹم واضح کرنے کی ہدایت کی۔ صوبے کے مختلف شہروں میں سیوریج سسٹم کے ایشوز حل کرنے کی منظوری دی گئی، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بہترین ”کے پی آئی“پرفارمنس پر پانچ ڈپٹی کمشنرز کو سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیئے۔ بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر اول،مری کے ڈپٹی کمشنر ظہیرالحسن شیرازی دوسرے، میانوالی کے ڈی سی خالد تیسرے نمبرپر رہے، ڈی سی لیہ امیرا بیدار چوتھے اور پاکپتن کی ڈی سی سعدیہ مہر پانچویں نمبر پر رہیں۔ بہترین ”کے پی آئی“پرفارمنس پر ڈپٹی کمشنر کو دو ماہ کی اعزازی تنخواہ بھی دی جائے گی۔ کابینہ نے ایل ڈی اے کمیشن کی تمام کیس ایک سال کے اندر مشروط منظوری دی۔ دریاؤں کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی بند بنانے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں آئی کینسر اور دیگر امراض چشم کے علاج کے لئے آئی سنٹر کو اراضی کی الاٹمنٹ کی مشروط منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپر سیڈر کاشتکاری کے لئے بہت بڑ ا منصوبہ ہے، کسان کارڈ سے 10ارب روپے کی خریداری ہوچکی ہے۔ بہت سے لوگ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔خواہش ہے کہ ترقی کا سفر جاری و ساری رہے۔ کام کرنے والوں کی بہت قدر کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رات بھر میں تبدیلی ممکن نہیں ہوتی، مگر دن رات کام کررہے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں لاہور گیریژن گرین میں بین الاقوامی معیار کی سکوائش فیسلٹی سکیم کو سالانہ تر قیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو ٹی 20ورلڈ کپ فار بلائنڈ کے لئے 20ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر انعام بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لئے 210ملین روپے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ ضلع لاہور کی دوڈویلپمنٹ سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ(اکاؤنٹس) رولز 2017 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ قائد اعظم سولر پاور لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ری اپوائنٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے نوٹریز آرڈیننس 1961،پنجاب پولیس رولز 1934، پنجاب پولیس رولز 1934 اورسٹمپ ایکٹ 1899میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔پنجاب بھر میں سیوریج اور بارش کے پانی کے اخراج کے نظام کی بہتری کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ادائیگیاں کرنے کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تشکیل نو اورراولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں حویلی بخشی رام سنگھ کی تعمیر و بحالی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہیلتھ انجینئر نگ کے ایگزیکٹو انجینئر رانا محمد علی شہید کے اہل خانہ کے لئے گرانٹ ان ایڈ،بورڈ آف ریونیو کے جوڈیشل ممبر ثاقب منان کے علاج معالجہ کے اخراجات کی ادائیگی اورڈپٹی سیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ طاہر ہ اکرم کے شوہر کے علاج معالجہ کے اخراجات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایگزیمنیشن کمیشن رپورٹ برائے سال 2022-23 اورآئی ڈیپ کی سالانہ رپورٹس برائے مالی سال2018-19-20 کی منظوری دی گئی۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لئے ایکس گریشیا مالی امداد کی منظوری دی گئی۔ تحصیل و ضلع بہاولپور کے چک بستی بہار برانا میں ٹف ٹائلزلگانے اور سیوریج کی منظوری دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکشن 144 کورٹ آف کریمنیل پروسیجر 1898کے سیکشن 144کے تحت دئیے گئے آرڈرز کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے پرانی جیمرگاڑیوں کو تبدیل کرنے کی منظوری دی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی کی سکیم میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب الٹرنیٹ ڈسپیو یٹ ریزولیشن امیڈمنٹ بل 2024 اورچیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی مراعات کی منظوری دی گئی۔پنجاب پنشن پلان 2022-25 پر عملدرآمد کرنے کے پلان اورپنجاب فنانس ایکٹ 1977میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرپرسن کی نامزدگی اور نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بھرتی کے لئے قواعد میں نرمی اورپیک گورننگ باڈی کے ممبر ز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزراء،معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، آئی جی، سیکرٹریز اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 بھائیوں کے جاں بحق ہونےپر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنانے کا حکم

ہینڈ آؤٹ نمبر 1137
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجر سمیت 3 جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت
لاہور31 اکتوبر: ……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجر سمیت 3 جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بنوں میں آپریشن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے –
ہینڈ آؤٹ نمبر 1136
وزیراعلی مریم نوازشریف سے وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہدبخاری کی ملاقات، 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
وزیراعلی مریم نواز کا وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کیلئے فوری اقدامات کرنے اور تمام قانونی امورجلد پورے کرنے کا حکم
صحافیوں کو پلاٹ دینے کیلئے میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ انکا حق ہے:مریم نوازشریف
وزارت اطلاعات نے لاہور پریس کلب کے علاؤہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنیکا فیصلہ، اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائیگا
لاہور31 اکتوبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام کرتے ہوئے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا-وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی امورجلد پورے کرنے کا حکم بھی دیا ہے-وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کو جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کاروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں -صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ انکا حق ہے-تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دئیے جائیں گے-وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاؤہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا-اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا-
٭٭٭٭


تاریخ31 اکتوبر2024 ء ہینڈ آؤٹ نمبر (667)
٭٭٭٭٭٭
ٹیکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
قصور۔ ڈپٹی کمشنر قصور کے احکامات پر غیر قانونی ٹینریز کیخلاف بھرپور ایکشن۔

قصور۔ ماحولیاتی این او سی نہ ہونے پر 5ٹینریز کو سیل کر دیا گیا۔

قصور۔ منگل منڈی میں چربی پگھلانے والا ایک کارخانہ بھی سیل۔

قصور۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر محمد عمران اور KTWMAکے عملے نے مشترکہ کاروائی کی۔

قصور۔ یہ کاروائیاں نیاز نگر اور یونس نگر قصور میں کی گئیں۔

قصور۔ سیل کی گئی ٹینریزمیں منیر مسیح‘سموئیل مسیح‘ اسلم‘شرافت اور شفیع شفیق ٹینریز شامل ہیں۔

قصور۔ مالکان محکمہ تحفظ ماحول اور KTWMAسے منظور ی کے بغیر ٹینریز چلا رہے تھے۔ ڈی سی کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان

قصور۔ سیل کی گئی ٹینریز کا ویسٹ واٹر بھی ٹریٹمنٹ پلانٹ کیساتھ منسلک نہیں تھا۔ ڈپٹی کمشنر قصور

قصور۔ غیر قانونی کاروبار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔ کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان
٭٭٭٭٭
ہینڈ آؤٹ
مورخہ.31.10.2024
خوشاب (۔ )ڈپٹی کمشنر/چئیر پرسن بورڈ آف گورنرز سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپی کمشنر (جنرل )احمد صہیب،پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور اراکین بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول نے ڈپٹی کمشنر اور اراکین بورڈ آف گورنرز کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں جاری ترقیاتی کاموں ، تعلیمی سر گرمیوں ، ٹیچر ٹرینگ پروگرامز ، طلباء کی تعداد ، کھیلوں کی سرگرمیوں اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے انتظامی اور تدریسی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کو نصابی، ہم نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس میں صف اول کا ادارہ بنانے کیلئے بورڈ آف گورنرز تندہی سے کام کررہا ہے اور سکول میں نصابی تعلیم کے ساتھ دورہ ہذا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید آئی ٹی بیسڈ اور سکل بیسڈ تعلیم کے لئے بھی وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کہا کہ ڈی پی ایس معیاری تعلیم سب کی پہنچ میں یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور نہایت مناسب فیس میں بہترین پرائیویٹ سکولز کے معیار کے برابر تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدِ حاضر سے ہم آہنگ اندازِ تعلیم اپنانے کیلئے ڈی پی ایس میں طلباء وطالبات کو مفید اور کارآمد نصاب پڑھانے اور اُن کی تربیت کیلئے جدید ترین ماڈلز کو پیشِ نظر رکھا جا رہا ہے تا کہ یہاں سے تعلیم یافتہ بچے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اراکین بورڈ آف گورنرز کو ہدایت کی کہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ڈی پی ایس میں تعلیمی نظام کو مذید بہتر بنانے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔


==================================
محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
اجلاس میں 12میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی‘4میڈیکل سٹوروں کے کیس ڈرگ کورٹ بھیجنے،6کو وارننگ‘1کو دوبارہ وزٹ کرنے جبکہ 1کیس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں کرنیکا فیصلہ کیا گیا
قصور(31اکتوبر 2024ء)ڈپٹی کمشنر قصور /چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈ ی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مریم شریف، فارماسسٹ ڈاکٹر عبدالحسیب خاں نیازی، ڈرگ کنٹرولر خلیل احمد‘ڈرگ انسپکٹر چونیاں لائیق الرحمن خان‘ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پتوکی بلال یٰسین‘ڈرگ انسپکٹر کوٹ رادھاکشن محمد اسلم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر غیر قانونی طور پر چلائے جانیوالے 12میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی۔ تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لیکر4میڈیکل سٹوروں /کلینکس کے کیس مزید کاروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجنے،6کو وارننگ دی گئی‘1کیس کو دوبارہ وزٹ کرنے جبکہ 1کیس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے ہدایت کی کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں اور اپنی روزانہ کی کارکردگی رپورٹ دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ زائد المیعاد، جعلی وغیر معیاری ادویات فروخت، ادویات کی حفاظت کیلئے ضروری انتظامات نہ کرنے اور خریدو فروخت کا ریکارڈ نہ رکھنے سمیت دیگر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب میڈیکل سٹورز /کلینکس کیخلاف سخت کاروائی کی جائے تا کہ شہریوں کو ان غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور چلانے والوں اور میڈیکل پریکٹس کرنیوالوں سے بچایا جا سکے۔
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر قصور کے احکامات‘ماحولیاتی این او سی نہ ہونے پر 5ٹینریز اور ایک چربی پگھلانے والا کارخانہ سیل
قصور(31اکتوبر 2024ء)ڈپٹی کمشنر قصور کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات اور کے ٹی ڈبلیو ایم کی مشترکہ کاروائی‘ماحولیاتی این او سی نہ ہونے پر 5ٹینریز اور ایک چربی پگھلانے والا کارخانہ سیل۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر محمد عمران اور قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کے عملے نے ماحولیاتی این او سی کے بغیر چلنے والی ٹینریز کیخلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 5ٹینریز کو سیل کر دیا۔ یہ کاروائی نیاز نگر اور یونس نگر قصور میں کی گئی۔سیل کی گئی ٹینریز کا ویسٹ واٹر بھی ٹریٹمنٹ پلانٹ کیساتھ منسلک نہیں تھااور نہ ہی ٹینریز مالکان نے محکمہ تحفظ ماحول اور KTWMAسے منظور ی حاصل کی تھی۔ سیل کی گئی ٹینریزمیں منیر مسیح ٹینری یونس نگر‘سموئیل مسیح ٹینری یونس نگر‘اسلم ٹینری یونس نگر‘شرافت ٹینری نیاز نگر‘شفیع شفیق ٹینری نیاز نگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ منگل منڈی میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور چربی پگھلانے والے ایک کارخانے کو بھی سیل کر دیا گیا۔
٭٭٭٭٭
وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سموگ کیخلاف آپریشن جاری‘پتوکی میں ایک اینٹوں کا بھٹہ اور 2گملے بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کر دیا گیا‘ضلع میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر ایک بھی بھٹہ یا فیکٹری نہیں چلے گی‘ڈپٹی کمشنر قصور
قصور(31اکتوبر 2024ء) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سموگ کیخلاف آپریشن جاری‘ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کی زیر نگرانی ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں اور بھٹیوں کیخلاف بھرپور ایکشن۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ہما ریاض نے پولیس کے ہمراہ ملکر ایک اینٹوں کے بھٹے اور 2گملے بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کر دیا۔ یہ کاروائیاں چک اعوان اور کوٹ مہتاب تحصیل پتوکی میں کی گئیں۔ زگ زیگ کے بغیر چلنے والے اور آلودگی کا باعث بننے والے بھٹے اور بھٹیوں کو کرین کے ذریعے مسمار کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گملے بنانے والی بھٹیوں کے نیچے پلاسٹک، ریگزین، گندے کپڑے اور کچرا وغیرہ جلا یا جا رہا تھا جو سموگ کا باعث بن رہا تھا۔مسمار کئے جانیوالے بھٹے اور بھٹیوں کے مالکان کو گزشتہ دوماہ سے نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔ ایسے یونٹس جو آلودگی کا باعث بن رہے ہیں ان کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کیخلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ ضلع میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر ایک بھی بھٹہ یا فیکٹری نہیں چلنے دی جائیگی۔
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت پولیومہم کے تین روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
قصور(31اکتوبر 2024ء)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت پولیومہم کے تین روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس، اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر ولید منصور، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھاکشن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو پولیومہم کے تین روز کی کار کردگی کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور ابتک 7 لاکھ 32 ہزار 333 بچوں کو قطرے پلا کر 97 فیصد ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے۔ ضلع بھر سے 8انکاری بچے تھے جن کو ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیاسی و سماجی اور مذہبی نمائندگان کی مدد سے کور کیا گیا۔48ہزار 144مہمان بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔ اس کے علاوہ ضلع کے انٹری اور داخلی راستوں پر لگائے گئے ٹرانزٹ پوائنٹس پر 22ہزار 388بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی ابتک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اورمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ دو روز فالواپ کے دوران کسی وجہ سے پولیو قطرے نہ پینے والے بچوں کو کور کیا جائے اور خاص طور پر بھٹہ جات اور خانہ بدوش بستیوں میں دوبارہ وزٹ کر کے پولیو کوریج کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔
٭٭٭٭٭

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی و زیرویسٹ سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم راو۔ڈی سی قصود محمد اورنگزیب۔ ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔سی او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین .اے ڈی س آر شیخوپورہ عثمان جلیس کی شرکت۔ڈی سی ز کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت

لاہور میں صفائی کیلئے زیروویسٹ آپریشن 5نومبر سے شروع کیا جارہا ہے۔بریفنگ

لاہور میں 25یونین کونسلز میں زیروویسٹ آپریشن شروع ہوگا۔مرحلہ وار 25,25یوسیز کو شامل کیا جارہا ہے۔بریفنگ

۔کمشنر لاہور کو ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کیلئے تحصیلوں کی آوٹ سورسنگ پر بھی بریفنگ دی گئی

لاہور ڈویژن کے اضلاع ایل ڈبلیو ایم سی سے بھی رابطہ میں ہیں۔صفائی آوٹ سورسنگ کو جلد مکمل کررہے ہیں۔کمشنر لاہور

کمشنر لاہور نے اضلاع سے زیر ویسٹ پر کام اور آوٹ سورسنگ لانچنگ تفصیلات طلب کر لیں

۔وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح صفائی اور ستھرا پنجاب پروگرام ہیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود

ستھرا پنجاب کے تحت عارضی کلیکشن پوائنٹس ۔ڈمپنگ سائٹس کو بھی بہترین طریقے سے بنایا جائے۔کمشنر لاہور

اضلاع نے ستھرا پنجاب کے تحت ویسٹبنز۔ کنٹینرز۔ مشینری دستیابی۔افرادی وسائل فراہمی پر مکمل بریفنگ دی

ضلعی سطح پر اے ڈی ایل جی فوکل پرسن ہونگے۔ ڈی سی ز نے مانیٹرنگ میکنزم وضع کرلیا ہے۔کمشنر لاہور کو بریفنگ

ڈیرہ غازیخان ( ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن فہیم احمد خان نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور ڈویژن سے متعلق زیر التوا پنشن،جی پی فنڈ،انکوائریز اور انضباطی کیسز کی سماعت کی۔سیکشن آفیسر پنشن دلاور حسین اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔پراونشل مانیٹرنگ سیل نے ڈی جی خان ڈویژن میں زیر التوا کیسز نمٹانے کیلئے ٹائم لائنز پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن فہیم احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملازمین کے پنشن، جی پی فنڈ اور دیگر کیسز زیر التوا رکھنے والے محکموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ محکموں کے سربراہان اپنے ملازمین کے کیسز کا از سرنو جائزہ لیں اور اعتراضات فوری ختم کرتے ہوئے کیسز نمٹا کر رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جی پی فنڈ،پنشن کیسز لٹکانے سے ریٹائر ہونے والے ملازمین معاشی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔ان کے جائز حقوق کا تحفظ کیا جائے۔انضباطی کیسز بھی دی گئی معیاد کے اندر نمٹائے جائیں۔

ہینڈ آوٹ نمبر 1719مورخہ31،اکتوبر 2024ء
ڈیرہ غازیخان ( ):ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رواں ماہ کے دوران 7726 بجلی چور پکڑے گئے جن سے34 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔11145 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی۔یہ بات کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔میپکو،پولیس اور انتظامی افسران ملکر کام کریں۔بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کر کے فوری مقدمات درج کیے جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سات سے 30 اکتوبر تک ڈی جی خان ڈویژن میں 10857 مقامات پر گھریلو بجلی چوری پکڑی گئی۔199 کمرشل،66 زرعی اور 23 صنعتی مقامات پر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔بجلی چوری پر 15906589 یونٹ ڈیٹکشن بلز جاری کیے گئے ہیں۔
ہینڈ آوٹ نمبر 1720مورخہ31،اکتوبر 2024ء
ڈیرہ غازیخان ( ): ڈیرہ غازیخان میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے،ضلع میں پولیو مہم کے تین ایام کے دوران مجموعی ٹارگٹ 800562میں سے762668پانچ سال سے کم عمر بچوں کو95اعشاریہ27فیصد کوریج کے ساتھ پولیو کے حفاظتی قطرے پلوا دیئے گئے ہیں،3 روز میں 40والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کیا جنہیں قائل کرکے انکے بچوں کو بھی پولیو کے حفاظتی قطرے پلوادیئے گئے ہیں.ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی زیرصدارت گزشتہ شب انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہواجس میں پولیو مہم کے تمام تر اہداف حاصل کرنے کا ٹارگٹ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے بقیہ فالو اپ دنوں میں مسنگ بچوں کو تلاش کرکے اور مسافر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائے جائیں،انہوں نے کہا کہ ا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔پولیو ورکرز اور افسران فیلڈ میں رہیں،ہم نے قومی انسداد پولیو مہم میں پولیو فری ڈسٹرکٹ کا اعزاز برقرار رکھنا ہے۔
ہینڈ آوٹ نمبر 1721مورخہ31،اکتوبر 2024ء
ڈیرہ غازیخان ( ):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی آفس ڈیرہ غازیخان میں روزانہ عوامی مسائل حل کیلئے کھلی کچہری منعقد کی جاتی ہے،معمول کی طرح آج بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز نے شہر اور ضلع کے دور دراز کے علاقوں سے آئے لوگوں کے ملازمت کی فراہمی،سٹے والی جگہ فروخت کرنیکی اجازت دینے اور ادائیگی تنخواہ بارے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو انکے حل کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں پی اے مجاہدمصطفیٰ،این ٹی او ملک عاشق،آفس قانونگو چوہدری محمد قاسم اور اصغر لنڈ موجود تھے۔

ہینڈ آوٹ نمبر 1722مورخہ31،اکتوبر 2024ء
ڈیرہ غازیخان ( ):ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی برائے لیبر ڈیرہ غازیخان کے اجلاس میں چائلڈ لیبر،جبری مشقت کے خاتمے اور سوشل سکیورٹی فنڈ ادا کرنے والے اداروں کے ورکرز کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز کی زیرصدات ہونے والے اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد صادق،انفارمیشن آفیسر خالد رسول،سجادحسین نقوی اورصنعتی اداروں کے ورکرز شریک تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب لیبر ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے،انقلابی اقدامات کی بدولت لیبر کے علاج و معالجہ کو یقینی بنایا گیا ہے،ضلع کے صنعتی ادار ے سوشل سکیورٹی رقوم جمع کروائیں تاکہ انکے ورکرز بھی حکومتی مراعات سے مستفید ہوسکیں،انہوں نے کہا لیبر ویلفیئر کے کلچر کو پروان چڑھایا جائے،محکمہ لیبر جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لئے کارروائیاں تیز کرے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد صادق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ اکتوبر کے دوران مختلف اداروں میں 32 انسپکشز کی گئیں،لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر11کے چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں۔

ہینڈ آوٹ نمبر 1723مورخہ31،اکتوبر 2024ء
ڈیرہ غازیخان ( ):غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شجرکاری مہم کے تحت سایہ دار درخت لگائے گئے۔ اس مہم میں شجر دوستوں، اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد ماحول کی بہتری، درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور طلبہ کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سول سوسائٹی سے ملک سلیم بھٹہ، شبلی شب خیز غوری، ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی اور ثنااللہ راجر نے شرکت کی۔صدر شعبہ اکنامکس ڈاکٹر عمران لودھی، ڈاکٹر عابد محمود علوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شجر کاری اور فطرت کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درخت ماحول کی بہتری، آلودگی کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری ایک قومی اور سماجی ذمہ داری ہے اور نوجوان نسل کو اس میں پیش پیش ہونا چاہیے کیونکہ درخت ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں، جو ہوا کو صاف رکھتے ، آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور موسمیاتی توازن برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ شجر کاری مہم نہ صرف یونیورسٹی کی شادابی میں اضافہ کرے گی بلکہ اس سے طلباء میں فطرت سے محبت، ماحول دوستی اور سماجی ذمہ داری کا شعور بھی پیدا ہوگا۔اس موقع پر مختلف پودے لگائے گئے.
ٹیکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
قصور۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس۔

قصور۔ ڈپٹی کمشنر /چیئر مین بورڈ کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اجلاس کی صدارت کی۔

قصور۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر چلائے جانیوالے 12میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی۔

قصور۔4میڈیکل سٹوروں کے کیس مزید کاروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قصور۔ 6کو وارننگ‘1کیس دوبارہ وزٹ کرنے جبکہ 1کیس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں کرنیکا فیصلہ۔

قصور۔ جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان

قصور۔ علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ ڈی سی قصور

قصور۔ادویات کی خریدو فروخت کا ریکارڈ نہ رکھنے سمیت دیگر قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی کے مرتکب میڈیکل سٹورز کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر

قصور۔ سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مریم شریف، فارماسسٹ ڈاکٹر عبدالحسیب خاں نیازی، ڈرگ کنٹرولر خلیل احمد‘ڈرگ انسپکٹر چونیاں لائیق الرحمن خان‘ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پتوکی بلال یٰسین‘ڈرگ انسپکٹر کوٹ رادھاکشن محمد اسلم اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت۔
٭٭٭٭٭
گرین رنگ/سموگ لاک ڈاون/انسداد سموگ حکمت عملی/آپریشنل

کمشنر لاہور زید بن مقصود و سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیرانور کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر۔ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ذیشان رانجھا۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد۔سی ایل ڈبلیوایم سی سمیت ماحولیات افسران کی شرکت

گرین رنگ لاکڈاون شملہ پہاڑی ایریا میں چنگ چی رکشہ کا داخلہ صفر سطح پر لے آئے ہیں۔بریفنگ

شملہ پہاڑی ایریا میں اوپن باربی کیو وفوڈ پوائنٹس کو آج سے سختی سے چیک کیا جائیگا۔بریفنگ

نوٹیفکیشن کے تحت شملہ پہاڑی ایریا میں بار بی کیو و فوڈ پوائنٹس رات 8بجے بند ہونگے۔بریفنگ

کمشنر لاہور نے مسٹ گاڑیوں کے ذریعے پورے ایریا میں شیڈول کے مطابق ہانی چھڑکاو کی واسا کو ہدایت کردی

نادرا آفس شملہ پہاڑی کے باہر پارکنگ ایریا کو بی بی پاکدامن کے قریب منتقل کردیا گیا۔

علاقے میں لوڈنگ و انلوڈنگ کیلئے آنےوالےمزدا گاڑیوں کے اوقات کو بھی محدود کرنے کی تجویز پر غور

شملہ پہاڑی ایریا میں آنے والی تمام سرکاری و نجی ٹرانسپورٹ بسز فٹنیس سے مشروط۔

رات کو کور کے ساتھ آنے والی اوورلوڈڈ ریت و مٹی ٹرالیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔کمشنر لاہور

ایریا میں تمام متعلقہ محکموں نے تجاوزات خاتمہ و کنسٹرکشن پر پابندی عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں کاروائی شروع کردی۔بریفنگ

گرین رنگ لاکڈاون شملہ پہاڑی ایریا میں ویٹ سویپنگ شروع کردی گئی۔ایل ڈبلیو ایم سی بریفنگ

شملہ پہاڑی ایریا میں ڈور ٹو ڈور انسداد سموگ آگاہی مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد نے انسداد سموگ ایکشنز بارے آگاہ کیا

ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے محکمہ موحولیات کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود

حکومت پنجاب کی انسداد سموگ کیلئے حکمت عملی پر من و عن عمل کو یقینی بنایا جائے کمشنر لاہورکی ہدایت

ہینڈ آوٹ نمبر 1724مورخہ31،اکتوبر 2024ء
ڈیرہ غازیخان ( ):حکومتی ہدایات کی روشنی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم تقسیم کا عمل جاری ہے،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد عثمان خالد کی زیرنگرانی بسپ سنٹرز پر انتظامات کی چیکنگ بھی جاری ہے،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ زاہد اقبال نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کوٹ چھٹہ میں قائم بسپ سنٹر کا دورہ کیا اور رقوم تقسیم عمل کا موقع پر جائزہ لیا،اس دوران دو ریٹیلرز مستحقین کی رقوم میں کٹوتیوں کے مرتکب پائے گئے،جنہیں متعلقہ تھانے میں گرفتار کروا دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ مستحقین کی امدادی رقوم میں کٹوتیوں کی ہرگز اجازت نہیں ہے،لوگوں کو لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

ہینڈ آوٹ نمبر 1725مورخہ31،اکتوبر 2024ء
ڈیرہ غازیخان ( ):کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے آسان رسائی مسائل کم انیشیٹیو کے تحت کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل سنتے ہیں اور درخواستوں پر متعلقہ افسران سے باقاعدہ رپورٹ لے کر سائلین کو پیشرفت سے آگاہ بھی رکھا جاتاہے.

میانوالی()سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے عیسیٰ خیل کا دورہ کیا اور فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی انسپکشن کی۔ انہوں نے مختلف مقامات پر جا کر پولیو کی ٹیموں کو چیک کیا ان کے ریکارڈ اور پولیو ویکسین کو لڈ چین بکس کا معائنہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ نے پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کی انگلیوں پر ان مٹ نشانات کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے پولیو ڈیو ٹی پر معمور ٹیموں کو ہدایت کی کہ مائیکروپلا ن کے مطابق پا نچ سال تک عمرکے ہر بچے کو پولیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائے جائیں۔

گرین رنگ/سموگ لاک ڈاون/انسداد سموگ حکمت عملی/آپریشنل

کمشنر لاہور زید بن مقصود و سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیرانور کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر۔ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ذیشان رانجھا۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد۔سی ایل ڈبلیوایم سی سمیت ماحولیات افسران کی شرکت

گرین رنگ لاکڈاون شملہ پہاڑی ایریا میں چنگ چی رکشہ کا داخلہ صفر سطح پر لے آئے ہیں۔بریفنگ

شملہ پہاڑی ایریا میں اوپن باربی کیو وفوڈ پوائنٹس کو آج سے سختی سے چیک کیا جائیگا۔بریفنگ

نوٹیفکیشن کے تحت شملہ پہاڑی ایریا میں بار بی کیو و فوڈ پوائنٹس رات 8بجے بند ہونگے۔بریفنگ

کمشنر لاہور نے مسٹ گاڑیوں کے ذریعے پورے ایریا میں شیڈول کے مطابق ہانی چھڑکاو کی واسا کو ہدایت کردی

نادرا آفس شملہ پہاڑی کے باہر پارکنگ ایریا کو بی بی پاکدامن کے قریب منتقل کردیا گیا۔

علاقے میں لوڈنگ و انلوڈنگ کیلئے آنےوالےمزدا گاڑیوں کے اوقات کو بھی محدود کرنے کی تجویز پر غور

شملہ پہاڑی ایریا میں آنے والی تمام سرکاری و نجی ٹرانسپورٹ بسز فٹنیس سے مشروط۔

رات کو کور کے ساتھ آنے والی اوورلوڈڈ ریت و مٹی ٹرالیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔کمشنر لاہور

ایریا میں تمام متعلقہ محکموں نے تجاوزات خاتمہ و کنسٹرکشن پر پابندی عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں کاروائی شروع کردی۔بریفنگ

گرین رنگ لاکڈاون شملہ پہاڑی ایریا میں ویٹ سویپنگ شروع کردی گئی۔ایل ڈبلیو ایم سی بریفنگ

شملہ پہاڑی ایریا میں ڈور ٹو ڈور انسداد سموگ آگاہی مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد نے انسداد سموگ ایکشنز بارے آگاہ کیا

ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے محکمہ موحولیات کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود

حکومت پنجاب کی انسداد سموگ کیلئے حکمت عملی پر من و عن عمل کو یقینی بنایا جائے کمشنر لاہورکی ہدایت

ہینڈ آوٹ نمبر498

ننکانہ صاحب:( )31 اکتوبر 2024۔۔۔۔۔۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے ریونیو سروسز کی فراہمی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل شاہکوٹ کا اچانک دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے تحصیل شاہکوٹ کے مختلف دیہاتوں میں جاری حد بندی اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت تحصیل کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے دیہی مراکز مال اور لینڈ ریکارڈ سنٹر شاہکوٹ میں شہریوں کو دی جانے والی ریونیو سروسز کا جائزہ لیا۔انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں موجود شہریوں سے مسائل دریافت کیے اور انکے حل کے لیے افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب وزیر اعلی مریم نواز کا خواب تھا، ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب تعبیر کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم سے دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے، ضلع ننکانہ صاحب کو زیرویسٹ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز مال حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے، لوگوں کو انکے گھر کی دہلیز پر ریونیو سے متعلقہ سروسز کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں آنے والے شہریوں کو بلاتعطل ریونیو سروسز فراہم کی جائیں، شہریوں کے جائز کام میں بلاوجہ رکاوٹ نہ بنائیں، شکایات کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثنائ شرافت، ریونیو افسر شاہکوٹ سمیت دیگر افسران بھی اے ڈی سی آر کے ہمراہ تھے

ہینڈ آوٹ نمبر497

ننکانہ صاحب:( )31 اکتوبر 2024۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت وزیر اعلی پنجاب کے انیشیٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی اوز میونسپل سمیت تمام ضلعی افسران اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اجلاس میں شریک افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم انیشیٹوز پر عملدرآمد ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن کے مطابق عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں شہریوں کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے شادی ہال سیل کیے جائیں اور مقدمات درج کروائے جائیں۔انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شادی ہالوں کے کچن کو لازمی چیک کریں، کھانے میں استعمال ہونے والے آئل سمیت دیگر اشیاءکی کوالٹی کو چیک کیا جائے، غیر معیاری کھانا تیار کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹارگٹ کے مطابق چیکنگ کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لینڈ پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور سرکاری اراضی کا چپہ چپہ واگزار کروایا جائے، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں میں ناجائز قابضین کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے سی او ضلع کونسل اور سی او میونسپل کمیٹیز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کو زیرویسٹ اور خوبصورت بنانے کے آپریشن میں تیزی لائی جائے، درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پبلک پارکس کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام شہروں میں مین ہولز کور ہونے چاہیں، کوئی شکایت موصول نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کتا مار مہم کو بھی تیز کیا جائے اور آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنائی جائے۔

ہینڈ آوٹ نمبر496

ننکانہ صاحب:( )31 اکتوبر 2024۔۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام الناس کو معیاری اور مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاءکی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ان ایکشن ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اکتوبر کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثنائ شرافت، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر سمیت تمام ضلعی پرائس مجسٹریٹس اجلاس میں شریک تھے۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خاور حفیظ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ کی کارکردگی بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ کے دوران 33 ہزار 01 سو 21 مقامات کو چیک کیا، 1610 خلاف ورزیوں پر 45 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گراں فروشی میں ملوث 2 افراد کے خلاف مقدمات درج اور ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز پرائس چیکنگ کے لیے خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی سی کاو نٹرز اور تمام دوکانوں پر شہریوں کی سہولت کے لئے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران مہنگی اشیاء فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں، گراں فروشی پر سخت ایکشن لیں اور موثر کاروائیاں جاری رکھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس ہفتہ وار ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے چیکنگ کو یقینی بنائیں، لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے لئے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب سبزی و فروٹ منڈیوں میں رسد و طلب کے عمل کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹارگٹ اچیو کرنے والے افسران کو شاباش دی اور کم چیکنگ کرنے والے افسران کو جواب طلبی کے نوٹس بھی جاری کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کم چیکنگ کرنے والے افسران کے ساتھ روزانہ رات 08 بجے میٹنگ کرکے روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
سموگ کنٹرول پروگرام

پنجاب بھر میں مشینی کاشت کے تاریخی دور کا آغاز

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کر دیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا آغاز کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان

60 -دن میں کاشت کار کو زیرو پرافٹ پر جدید زرعی آلات کی رینٹل سروس شروع کرنے کا ٹارگٹ

ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے ۔ مریم نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوا چل پڑی۔ مریم نواز شریف
کام کرنا مسلم لیگ ن کے سوا کسی کو نہیں اتا۔ مریم نواز شریف

پورے پنجاب میں تین سو سپر سیڈر تھے۔ آج سے مزید ایک ہزار شامل ہو، پانچ سال میں پانچ ہزار سیڈد ہونگے ۔ مریم نواز شریف

13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لئے کاشت کار کو 5-,لاکھ دینے ہونگے۔8- لاکھ حکومت دے گی۔ مریم نواز شریف

سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔ مریم نواز شریف

سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔ مریم نواز شریف

چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہو تا ہے۔ مریم نواز شریف

سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں ۔ مریم نواز شریف

کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60فیصد سبسڈی پر دینگے ۔ مریم نواز شریف
کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ مریم نواز شریف

سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ مریم نواز شریف
کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کیوجہ سے آرہے ہیں ۔ مریم نواز
مہنگائی کم کرنے کے لئے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ مریم نواز شریف
گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں ۔ مریم نواز

26 -ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے اکربیٹھے تھے۔ مریم نواز

چپ کر کے گھر بیٹھ جائوں ، اب تم نے اقتدار میں نہیں انا۔ مریم نواز شریف

بزرگ کاشتکار وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے، سر ہاتھ رکھ کر اظہار شفقت، مرینہ سے لائی چادر بھی پہنائی

دھی رانی مریم نواز شریف نے پنجاب اور پنجاب کے کاشتکار کا سر بلند کر دیا – بزرگ کاشتکار
پہلا گرین ٹریکٹر بھی نواز شریف نے دیا ، کسان کارڈ کی وجہ آڑھتی کے جبر سے بچ گئے۔ مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر زراعت عاشق حسین اور سیکرٹری زراعت افتخار سہو کی کاوشوں کو سراہا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاری کےلئے جدید ترین زرعی مشینری اور آلات کی نمائش دیکھی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھان کی باقیات کو تلف کرنے والے رائس ہارویسٹر کا معائنہ کیا

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو رائس ہارویسٹر پنجاب میں متعارف کرانے اور رینٹل سروسز فراہم کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پنیری کاشت کرنے کے لیے
رائس ٹرانسپلانٹر میں اظہارِ دلچسپی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رائس نرسری ریزنگ مشین، مکینکل شیلر کا بھی معائنہ کیا

پوٹاٹو پلانٹر، شوگر کین پلانٹر، شوگر کین رجر، ویٹ بیڈ اینڈ فرودرل، مکئ شیلر کی نمائش دیکھی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی گندم کی سٹی کو ٹوری میں بدلنے والے ویٹ سٹراچاپر، کلکٹر میں اظہار دلچسپی

بوم سپرئیر، پارو سپرئیر، ڈیسک پلو اور ویٹ ریپر اور دیگر جدید زرعی آلات کا معائنہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا موثر سپرے کےلئے درون سپرئیر کی فراہمی کا جائزہ لینے کا حکم

صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے بھی خطاب کیا، اغراض ومقاصد بیان کئے

سیکرٹری زراعت افتخار سہو نے سموگ کنٹرول پروگرام لے تحت سپر سیڈر پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیںوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجر سمیت 3 جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا بنوں میں آپریشن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شہدا کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت

دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پوری قوم متحد ہے – مریم نواز شریف

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================